• 26 اپریل, 2024

رسول اللہ ﷺ سے چمٹا رہتا

حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے کہا کہ تم تو کہتے ہو کہ ابو ھریرہ رسول اللہ ﷺ کی حدیثیں بہت بیان کرتا ہے اور کہتے ہو کہ مہاجرین اور انصارکو کیا ہوا ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ سے ایسی حدیثیں بیان نہیں کرتے جیسے ابو ھریرہ حدیثیں بیان کرتا ہے ۔

دراصل بات یہ ہے کہ میرے مہاجرین بھائیوں کو بازاروں میں سودا سلف کے لین دین کا شغل رہتا اور میں جونہی اپنا پیٹ بھر لیتا، رسول اللہ ﷺ سے چمٹا رہتا۔ میں حاضر رہتا جبکہ وہ غائب ہوتے اور میں یاد رکھتا اور وہ بھول جاتے اور میرے انصار بھائی اپنے مالی کاروبار میں مشغول رہتے اور میں مساکین اہل صفہ میں سے ایک شخص تھا ۔

(بخاری کتاب البیوع بَابُ مَا جَاءَ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلاَةُ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 28 جون 2020ء

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 29 جون 2020ء