• 19 اپریل, 2024

تکمیل حفظ قرآن مدرستہ الحفظ گھانا

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مؤرخہ 31اگست 2021ء کو مدرسۃ الحفظ، جامعۃالمبشرین، ایکمفی ایکرافو گھانا ایک طالب علم عزیزم عبدالقادر اگیمنگ Agyemang ابن مکرم عبداللہ اگیمنگ نے چار سال کی مدت میں قرآن کریم مکمل حفظ کرلیا ہے۔ ماشاء اللہ تعالیٰ۔ عزیزم کا تعلق Bekwai بیکوائی اشانٹی ریجن گھانا سے ہے۔ اللہ تعالیٰ یہ سعادت عزیزم و احباب جماعت کے لئے مبارک فرمائے اور عبدالقادر کے لئے مزید کامیابیوں کا پیش خیمہ بنائے۔ آمین

عزیزم مدرسۃ الحفظ گھانا کے 69ویں حافظ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مکرم پرنسپل صاحب (مکرم حافظ مبشر احمد جاوید پرنسپل و اسٹاف ممبر مکرم حافظ خلیق بشیر مدرسۃ الحفظ گھانا کو بھی اپنے فضلوں سے نوازے جن کی شبانہ روز محنت سے یہ اہم سنگ میل طے ہوا۔ آمین ثم آمین۔

(ادارہ الفضل کی طرف سے عزیزم حافظ عبدالقادر کو قرآن کریم حفظ کرنے پرمبارکباد قبول ہو)

(رپورٹ : احمد طاہر مرزا۔ اکرا،گھانا)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ اختتامی خطاب حضرِت خلیفتہ المسیح الخامس بمورخہ 26 ستمبر 2021ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ