• 8 مئی, 2024

نمازجنازہ حاضر و غائب

حضرت خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالى نے مورخہ 18نومبر 2021ء بروز جمعرات۔ 12بجے دوپہر اسلام آباد مىں درج ذىل نماز جنازہ پڑھائے۔

نماز جنازہ حاضر

محترم منور احمد بٹ صاحب ابن مکرم صدىق احمد بٹ صاحب (آف کىنىا حال وىمبلڈن۔ىوکے)
13 نومبر2021ء کو 86 سال کى عُمر مىں  بقضائے الٰہى وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم حضرت محمد بخش بٹ صاحب رضى اللہ عنہ آف کڑىانوالہ صحابى حضرت مسىح موعود علىہ السلام کے پوتے تھے۔ مرحوم کو کىنىڈا مىں قىام کے دوران کئى سال تک انٹارىو  جماعت کے صدر کے طور پر خدمات بجا لانے کى توفىق ملى۔جب بروک ووڈ قبرستان کى جگہ خرىدى گئى تو آپ نے اس کے لئے خصوصى چندہ ادا کرنے کى توفىق پائى۔ مرحوم  انتہائى نىک، پرہىز گار، صوم و صلوۃ کے پابند، بہت ملنسار، غُرباء کا خىال رکھنے والے اور خلافت کىساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والے بزرگ انسان تھے۔ مرحوم موصى تھے۔ پسماندگان مىں 2 بىوىوں کے علاوہ5 بىٹىاں اور 2 بىٹے شامل ہىں۔         

نماز جنازہ غائب

1۔ مکرم منور احمد مىلو صاحب ابن مکرم  چوہدرى فتح محمد صاحب مرحوم (جرمنى)
14 ستمبر 2021ء کو 68سال کى عمر مىں  بقضائے الٰہى وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے جرمنى  مىں مختلف مقامى عہدوں پر کام کرنے کے علاوہ  شعبہ نىشنل آڈٹ مىں خدمت کى توفىق پائى۔

نماز باجماعت  کے پابند، نہاىت خوش اخلاق، ملنسار ،اىک مخلص اور باوفا انسان تھے۔ مرحوم موصى تھے۔ پسماندگان مىں اہلىہ کے علاوہ  اىک بىٹى اور دو بىٹے شامل ہىں ۔

2۔ مکرم امتىاز احمد راجىکى صاحب (امرىکہ)
27 اکتوبر 2021ء کو بقضائے الٰہى وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ حضرت مولانا  غلام رسول صاحب راجىکى رضى اللہ عنہ کے پوتے اور مکرم مولوى برکات احمد راجىکى صاحب دروىش قادىان وواقف زندگى کے بىٹے تھے ۔مرحوم امرىکہ مىں شعبہ تعلىم القرآن ووقف عارضى کے ابتدائى کارکنان مىں سے تھے۔ اعلىٰ اخلاق کے مالک ،علمى ذوق رکھنے والے ، سادہ مزاج، متوکل على اللہ اور دوسروں کى خدمت کے لئے ہمہ وقت کمر بستہ اىک نافع الناس وجود تھے۔مرحوم موصى تھے ۔پسماندگان مىں اہلىہ کے علاوہ اىک بىٹا شامل ہے۔

3۔ مکرم ڈاکٹر بشىر احمد بٹ صاحب (نواب شاہ ۔سندھ)
29 اکتوبر 2021ء کو 95سال کى عمر مىں بقضائے الہٰى وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے مختلف عہدوں پر خدمت کى توفىق  پائى ۔1953ء مىں آپ کو راولپنڈى مىں اور بعدازاں کنڈىارو ضلع نواب شاہ  مىں انتہائى سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ 1974مىں آپ کے  بڑے بھائى مکرم رشىد احمد بٹ صاحب کو شہىد کردىا گىا۔ پھر اىک اَور بھائى اور بىٹے پر بھى قاتلانہ حملہ ہواجس مىں وہ اللہ کے فضل سے محفوظ رہے۔ نىز آپ کے خلاف  بھى قتل کے منصوبے بنائے گئےمگر آپ ہمىشہ بڑى بہادرى اور جواں مردى سے ان تمام حالات کا مقابلہ کرتے رہے ۔مرحوم موصى تھے ۔پسماندگان مىں چار بىٹے اور تىن  بىٹىاں شامل ہىں۔

4۔ مکرم حبىب احمد صاحب (ٹورانٹو ۔کىنىڈا)
22 اکتوبر 2021ءکو بقضائے الہٰى وفات پا گئے۔  اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم نے ٹى آئى ہائى سکول ربوہ مىں ٹىچنگ  کے ساتھ ساتھ اىم اے فلاسفى اور اىم اے انگلش کى تعلىم مکمل کى ۔پھر سىرالىون مىں بطور استاد و پرنسپل اور بعدازاں جامعہ احمدىہ ربوہ مىں بطور پروفىسر شعبہ انگرىزى خدمت کى توفىق پائى۔ پنجوقتہ نمازوں کے پابند، بے حد شفىق اور خلافت کے ساتھ وفا اور اخلاص کا تعلق رکھنے والے اىک نىک انسان تھے۔ پسماندگان مىں تىن بىٹے اور دو بىٹىاں شامل ہىں۔

5۔ مکرمہ شاہدہ سلطان  صاحبہ اہلىہ مکرم محمد اکرم شفىق صاحب (ملواکى ۔امرىکہ)
31 جولائى 2021 کو بقضائے الہٰى وفات پا گئىں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ کراچى مىں دس سال تک بہت سارے بچوں کو قرآن مجىد پڑھاىا۔ پنجوقتہ نمازوں کى پابند اور باقاعدگى سے تلاوت قرآن کرىم کرنے والى اىک نىک خاتون تھىں۔ تکلىف دہ بىمارى کا بہت ہمت اور حوصلہ سے مقابلہ کىا۔ مرحومہ موصىہ تھىں۔ آپ مکرم فضل الرحمٰن ناصر صاحب (استاد جامعہ احمدىہ ىوکے) کى ہمشىرہ اور مکرم شمشاد احمد ناصر صاحب  مبلغ سلسلہ امرىکہ کى نسبتى بہن تھىں۔

6۔ مکرمہ حفىظہ بى بى صاحبہ (ىوکے)
8 ستمبر 2021ء کو 84سال کى عمر مىں بقضائے الہٰى وفات پا گئىں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ صوم وصلوۃ کى پابند اور تہجد گزار  نىک خاتون تھىں۔ مرحومہ موصىہ تھىں۔

7۔ مکرم مبشر احمد مان صاحب ابن مکرم بشىر احمد مان صاحب (ربوہ)
26 جون 2021ء کو بقضائے الہٰى وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم صوم وصلوۃ کے پابند، دعا گو، نىک فطرت اور خلافت سے اطاعت ومحبت کا تعلق رکھنے والے اىک  فدائى احمدى تھے۔ مرحوم موصى تھے۔

8۔ مکرمہ عناىت بىگم صاحبہ اہلىہ مکرم محمد حسىن خادم صاحب (رىٹائرڈ معلم وقف جدىد حال ىوکے)
4نومبر 2021ء کو 75 سال کى عمر مىں بقضائے الہٰى وفات پا گئىں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ نے نہاىت نامساعد حالات کے باوجود شوہر کے ساتھ  وقف کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے زندگى گزارى۔ صوم وصلوۃ کى پابند، تہجد گزار، دعا گو، نظام جماعت  اور خلافت کے ساتھ پىار کرنے والى  اىک نىک اور ہمدرد خاتون تھىں۔ مرحومہ موصىہ تھىں۔

9۔ مکرم اسرائىل دىوان صاحب (بنگلہ دىش)
19 اگست 2021ء کو بقضائے الہٰى وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم  نے لمبا عرصہ بطور معلم جماعت  خدمت کى توفىق پائى اور اىک مثالى معلم تھے۔ رىٹائر منٹ کے بعد کئى سال لوکل جماعت مىں صدر کے طوپر بھى خدمت بجالاتے رہے ۔آپ کے داماد مکرم ظفر احمد صاحب جامعہ احمدىہ بنگلہ دىش مىں استاد  کے طور پر خدمت کى توفىق پارہے  ہىں ۔

10۔ مکرم ناصر محمود باجوہ صاحب ابن مکرم  چوہدرى بشىر اصغر باجوہ صاحب (ىوکے)
13 توبر 2021ء کو 54سال کى عمر مىں  وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم کى ابتدائى رہائش نىومالڈن مىں تھى۔ بعدازاں پولىس مىں ملازمت کى وجہ سے مختلف جگہوں پر تبدىل ہوتے رہے۔ آپ کے والد کو کچھ عرصہ دفتر پرائىوىٹ سىکرٹرى مىں خدمت کى توفىق ملى۔ آپ مکرم خلىل احمد باجوہ صاحب (رضاکار کارکن دفترپرائىوىٹ سىکرٹرى ىوکے) کے برادرنسبتى تھے۔

11۔ مکرم سىد ابراہىم سلىمان صاحب (چٹا گانگ۔بنگلہ دىش)
29 جنورى 2020ء کو بقضائے الہٰى وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَىْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم اىک آرکىٹىکٹ تھے اور چٹا گانگ کى مسجد کى تعمىر مىں طوىل عرصہ خدمت کى توفىق پائى ۔آپ مکرم فىروز عالم صاحب (انچارج بنگلہ ڈىسک) کے سسر تھے۔

اللہ تعالىٰ تمام مرحومىن سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہىں  اپنے پىاروں کے قرب مىں جگہ دے۔ اللہ تعالىٰ ان کے لواحقىن کو صبر جمىل عطا فرمائے  اور ان کى خوبىوں کو زندہ رکھنے کى توفىق دے۔آمىن

(ادارہ الفضل آن لائن کى طرف سے پسماندگان تعزىت قبول فرمائىں)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعتہ المبارک مؤرخہ 26؍نومبر 2021ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ