• 14 مئی, 2024

نعت رسول مقبول ﷺ

ترے کوچے میں آنا چاہتا ہوں
ترا دَر کھٹکھٹانا چاہتا ہوں

اجازت ہو تو تنہائی میں تجھ کو
میں حالِ دل سنانا چاہتا ہوں

میں عاشق ہوں فقط تیرا ہی آقا!
ترا دیدار پانا چاہتا ہوں

مری آنکھیں ترے جلوے کو دیکھیں
میں اِن کو آزمانا چاہتا ہوں

میں آنسو ہوں، تری فرقت کا آنسو
میں بہنے کا بہانہ چاہتا ہوں

عطا کر دے مجھے اپنی محبت
یہ نسخہ آزمانا چاہتا ہوں

تُو صادق ہے،امیں ہے اورحسیں ہے
تجھے دل میں بسانا چاہتا ہوں

یہ عرشِ دل فقط تیرا ہے آقا!
تجھے اس پر بٹھانا چاہتا ہوں

میں تیرے رنگ میں رنگین ہو کر
دوئی کو بھول جانا چاہتا ہوں

تو میرا ہے، تو میرا ہے،میں تیرا
میں سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں

(آصف محمود ڈار)

پچھلا پڑھیں

انڈونیشیا کی مسجد محمود سانڈینگ

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی