• 25 اپریل, 2024

جامعة المبشرین سیرالیون کی سرگرمیاں

مقابلہ حفظ قصیدہ فی مدح خاتم النبیینؐ

مجلس علمی جامعہ احمدیہ سیرالیون کے زیرِ انتظام مؤرخہ 16فروری 2022ء کو مجلس علمی کے تین گروپس (نور، محمود، ناصر) کے مابین مقابلہ حفظ قصیدہ فی مدح خاتم النبیین ﷺ منعقد کیا گیا۔ اس مقابلہ میں ہر سہ گروپس سے پانچ پانچ طلبا نے شرکت کی۔ پہلی پوزیشن دو طلبا عزیزم ابراہیم کو روما اور ابراہیم کاربو نے حاصل کی جبکہ عزیزم محمود سیڈیبی،دوسری اور عزیزم مورلائی اے کمارا تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔

مقابلہ حفظِ قرآن

مجلس علمی جامعہ احمدیہ سیرالیون کے زیرِ انتظام مؤرخہ 23فروری 2022ء کو مجلس علمی کے تینوں گروپس کے مابین مقابلہ حفظ قرآن منعقد کیا گیا۔ اس مقابلہ میں ہر سہ گروپس میں سے پانچ پانچ طلبا نے شرکت کی۔ پہلی پوزیشن عزیزم محمد یورونے حاصل کی جبکہ عزیزم محمود سیڈیبی دوسری اور عزیزم سلیمان سو تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ عزیزم سانٹیگی بنگورہ کو حوصلہ افزائی کا خصوصی انعام دیا گیا۔

سیمینار بعنوان ’’جلسہ سالانہ کی اہمیت‘‘

مجلس ارشاد کے زیرِ انتظام مؤرخہ 6فروری 2022ء کو جلسہ سالانہ کی اہمیت کے موضوع پر جامعہ احمدیہ سیرالیون میں سیمینار کا انعقاد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو کہ درجہ ثالثہ کے طالب علم عزیزم ابراہیم ایس کوروما نے کی۔ درجہ رابعہ کے طالب علم عزیزم علی بی کانو نے نظم پیش کی۔ اس پروگرام میں تین تقاریر ہوئیں۔

پہلی تقریر درجہ رابعہ کے طالب علم عزیزم محمد عثمان نے ’’جلسہ سالانہ کا تعارف‘‘ کے عنوان پر کی۔دوسری تقریر میں مکرم عبدالہادی صاحب قریشی استاد جامعہ احمدیہ نے ’’تاریخ جلسہ سالانہ سیرالیون‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ آخر میں خاکسار (پرنسپل جامعة المبشرین سیرالیون) نے ’’جلسہ سالانہ کی اہمیت‘‘ کی تفصیل بیان کی۔ اختتامی دعا کے ساتھ یہ جلسہ اختتام کو پہنچا۔

جلسہ یوم مصلح موعودؓ

مجلس ارشاد جامعہ احمدیہ سیرالیون کے زیرِ انتظام مؤرخہ 20فروری 2022ء کو جلسہ مصلح موعودؓ منعقد کرویا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو کہ درجہ اولیٰ کے طالب علم عزیزم اسحاق کونڈوونے کی۔ درجہ رابعہ کے طالب علم عزیزم بشیرالدین کمارا نے نظم پیش کی۔ بعد ازاں پیشگوئی کے اردو الفاظ درجہ رابعہ کے عزیزم مرتضیٰ ایم بینڈونے پڑھےاور عزیزم علی بی کانو نے انگریزی ترجمہ پیش کیا۔ اس پروگرام میں تین تقاریر ہوئیں، مکرم مولوی سلیمان حمزہ کمارا استاد جامعہ احمدیہ نے ’’سیرت حضرت مصلح موعودؓ‘‘ اور مکرم نعیم احمد گوہر صاحب استاد جامعہ احمدیہ نے ’’حضرت مصلح موعود ؓ کی علمی خدمات‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ آخر میں خاکسار (پرنسپل جامعة المبشرین سیرالیون) نے ’’حضرت مصلح موعود ؓ کا مثالی بچپن‘‘ کے موضوع پرتقریر کی اور دعا کے ساتھ یہ جلسہ اختتام کو پہنچا۔

سیمینار بعنوان ’’اسلام میں جادو ٹونے اور بدعات کا رد‘‘

مجلس ارشاد کے زیرِ انتظام مؤرخہ 27 فروری 2022ء کو ’’اسلام میں جادو ٹونے اور بدعات کا رد‘‘ کے موضوع پر جامعہ احمدیہ سیرالیون میں سیمینار کا انعقاد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو کہ درجہ ثالثہ کے طالب علم عزیزم ادریسہ ایس بی کاربونے کی۔ اور عزیزم ابراہیم ایس کورومانے نظم پیش کی۔ اس پروگرام میں دوتقاریر ہوئیں، مکرم مورلائی فورنا صاحب استاد جامعہ احمدیہ نے ’’ہمارے معاشرے کی بدعات‘‘ اور مکرم حامد علی بنگورا استاد جامعہ احمدیہ نے ’’جادو کی حقیقت توہمات اور ان کے نتائج‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ اور آخر میں خاکسار (پرنسپل جامعة المبشرین سیرالیون) نے اختتامی کلمات کہے اوردعا کے ساتھ یہ پروگرام اختتام کو پہنچا۔

(مبارک احمد گھمن۔ پرنسپل جامعة المبشرین سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

دنیا کے حالات اور اسیران کے لئے دعا کی تحریک

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ