مکرم حافظ لبیب احمد طاہر صاحب یہ خوشخبری دیتے ہیں:۔
الحمدللّٰہ محض خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 14؍ اپریل بروز جمعرات خدا تعالیٰ نے خاکسار حافظ لبیب احمد طاہر و اہلیہ کاوش عابد کو بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔
پیارے آقا نے ازراہ شفقت بچہ کا نام احنف احمد رکھا ہے اور وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل فرمایا ہے۔ نومولود مکرم طاہر احمد کھوکھر مرحوم کا پوتا اور مکرم مولوی محمد شریف کھوکھر معلم وقف جدید کا پڑپوتا ہے۔
احباب کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ خدا زچہ وبچہ کو صحت والی فعال زندگی عطا فرمائے اور جماعت کا بہترین خادم بنائے۔ آمین