• 20 اپریل, 2024

تقریب آمین

مکرم رمیض احمد ریجنل مبلغ کسائی سنٹرل کونگو کنشاسا سے اعلان بھجواتے ہیں کہ:
خاکسار کے بیٹے عزیزم ذوالنورین احمد ثمر وقف نو بعمر 7 سال2 ماہ اور کانانگا ریجن کی ایک ناصرہ عزیزہ آسیہ MUNDA بنت جمعہ TSHIBUABUA بعمر 14 سال نے محض اللہ کے فضل سے قرآن کریم ناظرہ کا پہلا دور مکمل کر لیا ہے۔ان کو قرآن کریم پڑھانے کے سعادت مکرمہ عائشہ صدیقہ صاحبہ اہلیہ رمیض احمد کے حصہ میں آئی ۔ عزیزہ آسیہ MUNDA اپنے گھر میں موجود دیگر 3 بچوں اور اپنی دادی امّاں کو بھی قرآن کریم پڑھا رہی ہیں۔

مورخہ 20 ستمبر 2020 کو مسجد محمود کانانگا میں تقریب آمین کا انعقاد کیا گیا۔ خاکسار نے بچوں سے قرآن کریم سنا اور دعا کروائی ۔ اللہ تعالی ہر جہت سے یہ سعادت مبارک فرمائے اور انہیں تعلیم القران کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین

٭…٭…٭

پچھلا پڑھیں

چولہ بابا نانک رحمۃ اللہ علیہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 نومبر 2020