• 2 مئی, 2024

جامعہ میں نعتیہ محفل کا انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے خاص فضل اور احسان سے مؤرخہ 24؍نومبر 2022ء بروز جمعرات جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا کو ایک نعتیہ محفل منعقد کر نے کی سعادت حاصل ہوئی۔ اس محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا اور آنحضرتﷺ کی ایک حدیث مبارکہ کے عربی الفاظ اور اس کا ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ ایک طالبعلم نے مترنم آواز کے ساتھ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کا نعتیہ کلام پڑھا اور اس منظوم کلام کے بعد حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفائے کرام کے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اقتباسات پیش کئے گئے۔ اس تقریب کے مہمان مکرم ولید احمد صاحب نے محبت رسول اور اس کے شیریں ثمرات کے موضوع پر اپنی تقریر پیش کی جس کے بعد وائس پرنسپل مکرم مرزا خلیل احمد بیگ صاحب نے اس بابرکت مجلس کا اختتام دعا سے کروایا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو آنحضرت ﷺ کے اسؤہ حسنہ اور آپ کی پاکیزہ سیرت کو اپنی زندگی کے ہر پہلو میں اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: ابراہیم حفیف۔ استاد جامعہ احمدیہ انٹرنیشل گھانا)

پچھلا پڑھیں

نطم

اگلا پڑھیں

عشق جب بھی کیا والہانہ کیا