• 8 ستمبر, 2024

دعا کا تحفہ

بیوی کے پاس بوقت مباشرت جانے کی دُعا

حضرت عبد اللہ بن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ تم میں سے کوئی شخص جب اپنی بیوی کے پاس جائے اور یہ دُعا کرے تو اُس کو خدا تعالیٰ ایسی اولاد عطا کرتا ہے جو شیطان کے شرّ سے محفوظ رہنے والی ہو۔

بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَ جَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا

(بخاری کتاب الدعوات)

ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ۔ اے اللہ! تو ہمیں شیطان سے محفوظ رکھنا اور جو اولاد تو ہمیں عطا کرے اُسے بھی شیطان کے شرّ سے بچانا۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ124)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

تلخیص صحیح بخاری سوالاً جواباً (كتاب الحیض) (قسط 16)

اگلا پڑھیں

مہدی آباد کے شہداء