• 29 اپریل, 2024

جامعۃ المبشرین سیرالیون کی سرگرمیاں

کوئز قرآن کریم

مورخہ 11مارچ 2020ء کو جامعۃ المبشرین میں کوئز قرآن کریم کا انعقاد ہوا۔مقابلہ کا باقاعدہ آغاز مکرم راشدجاوید کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مقابلہ کے قواعد بتائے گئے۔نصاب قرآن کریم کا پارہ اوّل اور اس کی تفسیر تھا۔مکرم راشد جاوید کے ساتھ مکرم شیخ ظافر احمد اور مکرم حمید علی بنگورا نے ٹیموں سے سوالات پوچھے۔ مقابلہ میں کل تین ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہر ٹیم تین طلباء پر مشتمل تھی۔

پہلے راؤنڈ میں ہر طالب علم سے دو سوالات پوچھے گئے۔ جبکہ دوسرا راؤنڈ اجتماعی تھا جس میں ہر ٹیم نے باہم مشورے سے دس دس سوالات کے جواب دینے تھے۔

تیسرے راؤنڈ میں کل دس سوالات پوچھے گئے۔ اور پہلے ہاتھ کھڑا کرنے والی ٹیم کو جواب کا موقع دیا گیا۔

صحیح جواب کی صورت میں 10 پوائنٹس اور غلط جواب دینے پر 5پوائنٹس منہا کئے گئے۔

الحمد للہ طلباء نے اس مقابلہ میں بھرپور تیاری سے حصہ لیا۔ محمود گروپ کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

کراس کنٹری ریس

مورخہ 12مارچ کو کراس کنٹری ریس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جامعہ کے تمام طلباء نے حصہ لیا۔ مقابلہ کا کل فاصلہ 11کلومیٹر تھا۔ صبح سوا سات بجے مقابلہ کا باقاعدہ آغاز دعا کے ساتھ جامعہ احمدیہ سے ہوا۔ مقابلہ کے لئے تمام شرکاء نے مکینی ہائی وے پر نصف فاصلہ ساڑھے پانچ کلو میٹر طے کیا ور اسی راستہ پر واپس جامعہ میں اس ریس کا اختتام ہوا۔ مقابلہ کے بعد تمام طلباء کی ریفریشمنٹ کروائی گئی۔


(عبدالہادی قریشی)

پچھلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ

اگلا پڑھیں

آنحضرت ﷺ کو خاتم النبیّین ماننا ایمان کا جزو ہے