• 28 اپریل, 2024

اطلاعات اعلانات

سانحہ ارتحال

(لندن مانیٹرنگ ڈیسک) مکرم حکیم محمد قدرت اللہ محمود چیمہ اطلاع دیتے ہیں۔
محلہ دارالرحمت غربی ربوہ کے محترم چوہدری بشیر احمد آف بشیرکریانہ سٹور (سعید برادرز) گولبازار ربوہ کی اہلیہ محترمہ نصیرہ بی بی چند ماہ بیمار رہنے کے بعد مورخہ 18۔ اپریل2020 بروز ہفتہ ساڑھے گیارہ بجے دن بعمر 84 سال بقضائے الہٰی وفات پا گئی ہیں۔

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔

مرحومہ اللہ تعالیٰ کےفضل سے موصیہ تھیں اورنہایت غریب پرور خاتون تھیں۔آپ محترم چوہدری محمد موسیٰ نائب صدر انجمن تاجران ربوہ کی والدہ محترمہ تھیں۔ اسی دن سہ پہر 4 بجے بہشتی مقبرہ توسیع میں آپ کی نماز جنازہ محترم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صدر مجلس انصار اللہ پاکستان نے پڑھائی اور بعد ازاں قبر تیار ہونے پر دعا کروائی۔ پسماندگان میں خاوند محترم چوہدری بشیر احمد کے علاوہ چار بیٹے چوہدری محمد موسیٰ نائب صدر انجمن تاجران ربوہ ،سعید احمد امریکہ، رفیع احمد آسٹریلیا اوروحید احمد آسٹریلیا اور دو بہنیں محترمہ سلمیٰ مبارک زوجہ مبارک احمد ساکن جرمنی اور محترمہ طاہرہ ربوہ نیز 8 پوتے اور 5 پوتیاں یادگار چھوڑیں ہیں ۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یا ارحم الراحمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 اپریل 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 28 ۔اپریل 2020ء