رَبَّنَا ظَلَمۡنَاۤ اَنۡفُسَنَا ٜ وَ اِنۡ لَّمۡ تَغۡفِرۡ لَنَا وَ تَرۡحَمۡنَا لَنَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ ﴿۲۴﴾
ترجمہ:اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو نے ہمیں معاف نہ کیا اور ہم پر رحم نہ کیاتو یقیناً ہم ناکام ہو جائیں گے۔
(الاعراف:24)
یہ حضرت آدمؑ کی دعائے رحمت و مغفرت ہے۔ حضرت آدمؑ نے حکمِ الہٰی کے خلاف بھول کر وہ پھل چکھ لیا جس سے آپ کو منع کیا گیا تھا۔ تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو کچھ دعائیہ کلمات سکھائے جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے آپ پر رحمت فرمائی۔ ہمارے پیارے امام حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ نے اس دعا کو باربار پڑھنے کی تلقین فرمائی ہے۔
رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہو چکا ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو اپنی رضا کی راہوں پر چلائے۔ سب کے گھروں کو فضلوں، برکتوں، رحمتوں سے بھر دے۔ آمین
(قدسیہ محمود سردار)