• 28 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 21، 07 مئی 2020

  • آن لائن سزائے موت
  • ہتھیاروں کے بغیر عالمی جنگ
  • چھڑی  ملا کے  مصافحہ اور سودا پکا
  • پانی بجلی کی سہولت مفت  ملے گی
  • افریقہ میں پچاس ہزار سے زائد مریض

افریقہ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال

 کل مریض تندرست ہونے والے اموات
51697 17660 2009

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 جنوبی افریقہ 7808
2 مصر 7588
3 مراکش 5408
4 الجیریا 4997
5 نائیجریا 3145

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4555 مریضوں اور 55 اموات کا اضافہ ۔

براعظم افریقہ کورونا مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پچاس ہزار کا ہندسہ عبور کر گیا ہے۔ اسی طرح اموات دو ہزار سے زائد ہو گئی ہیں ۔

فلائٹس بند رہیں گی

نائیجیریا  نے جمعہ سے آنے اور باہر جانے والی تمام پروازوں پر پابندی میں چار ہفتوں تک توسیع کردی ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ابتدائی پابندی مارچ کے آخر میں لگائی گئی تھی۔(بی بی سی)

کینیا میں وائرس کی آماجگاہ

کینیا  حکومت نے دو علاقوں کی نشاندہی کی ہےجہاں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے – ایک دارالحکومت نیروبی اور ایک ساحلی شہر مومباسا –  ان شہروں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی  وجہ سے  مزید پندرہ دن لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیاہے ۔(بی بی سی)

آن لائن سزائے موت

نائیجریا کے شہر لاگوس میں ZOOM کے ذریعہ آن لائن عدالتی فیصلے کے دوران ایک شخص کو سزائے موت سنائی گئی۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے، ملک میں ہنگامی عدالت کے تمام تر اجلاس معطل کردیئے  گئے ہیں۔ آن لائن سماعت کی صدارت کرتے ہوئے جج نے، اپنے باس کی والدہ کو قتل کرنے کے ملزم کو  پھانسی کی  سزا سنائی۔ کارروائی تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی اور اسے اٹارنی جنرل سمیت متعدد وکلاء اور ججوں نے دیکھا۔ (بی بی سی افریقہ)

پانی بجلی کی سہولت مفت ملے گی

کونگو حکومت نے اعلان کیاہے کہ حالیہ وبا کی وجہ سے دو ماہ کے لئے تمام ملک میں پانی اور بجلی کی سہولت مفت مہیا کی جائے گی۔ actualite.cd/

قابو سے باہر نکلتی  ہوئی صورت حال

ایک عالمی خیراتی ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ صومالیہ کورونا وائرس کے معاملے  میں  خطرناک اضافے سے دوچار ہے۔ بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہونے کی راہ پر گامزن ہے ۔( بی بی سی )

ہتھیاروں کے بغیر عالمی جنگ

افریقی یونین کے عہدیدار اور کینیا کے سابق وزیر اعظم Raila Odinga نے کورونا وائرس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ  وبائی بیماری "بموں کے بغیر تیسری عالمی جنگ” کی طرح ہے۔

انہوں نے  کہا  "دوسری جنگ عظیم میں بھی  ہلاکتوں کی تعداد مختصر وقت میں اتنی نہیں تھی جو ہم  تھوڑے عرصے میں  مشاہدہ کر چکے ہیں ۔اس کے اثرات براعظم افریقہ پر  بہت دور تک پہنچنے والے ہیں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس کے بعد کے دور میں براعظم  افریقہ کو اپنے  حال پر  چھوڑ دیا جائے گا۔  https://www.bbc.com/news/world/africa

میڈیکل سٹاف  کی بڑی تعداد بیمار

جنوبی افریقہ کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ دو سٹاف ممبر ، ایک نرس اور ایک ڈاکٹر ، کورونا  وائرس  سے  انتقال کر گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ  مجموعی طور پر صحت کے 511 کارکنوں کے ٹسٹ پازٹیو آئے ہیں۔الجزیرہ)

چھڑی مہلا کے مصافحہ اور سودا پکا

شمالی کینیا کی جانوروں کی منڈیوں میں لین دین کرتے ہوئے  معاہدے کی تکمیل کی نشاندہی کرنے کے لئے روایتی مصافحہ کی ریت صدیوں پرانی  ہے ۔موجودہ صورت حال میں محکمہ صحت   بتا رہا ہے کہ ڈیل پکی کرنے کے لئے  گلہ بانوں کی لاٹھی یا کسی بزرگ کی چھڑی کا استعمال کیسے کرنا ہے۔

جہاز واپس اتار لیا گیا

متحدہ عرب امارات سے وطن واپسی کے دوران میں نائیجیریا کی ایک خاتون نے جہاز میں ہی ایک بچے کو جنم دے  دیا ہے۔پرواز کے 30 منٹ بعد  خاتون نے  ایک لڑکے کو جنم دیا۔ ماں اور بچے دونوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے  طیارہ  کو فوری طور پر دبئی ائیر پورٹ پر  واپس  اتار لیا گیا ۔(بی بی سی)

چائلڈ لیبر میں اضافہ

ماہرین نے بتایا  ہے کہ کورونا  وائرس، اور سکول بند ہونے   کی وجہ سے  آئیوری کوسٹ اور گھانا میں چائلڈ  لیبر میں  اضافہ ہونے کا خدشہ ہے ۔آئیوری کوسٹ اور گھانا کو چوکس رہنا چاہئے۔ (theeastafrican.co.ke)

اقوام متحدہ فنڈ

اقوام متحدہ نے لاکھوں جانوں کی حفاظت اور  غریب  ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکے لئے 4.7 بلین ڈالر  فنڈ  کی نئی ​​اپیل جاری کی ہے۔ اس سے پہلے  25 مارچ کو  2 بلین ڈالر سے زائد رقم کی اپیل کی تھی جس میں سے  اب تک نصف رقم موصول ہو چکی ہے۔6.7 بلین ڈالر کے مکمل منصوبے میں افغانستان ، شام ، لائبیریا ، پاکستان ، فلپائن اور زمبابوے سمیت 20 ممالک  کی امداد کو ترجیح دی جائے گی۔ theeastafrican.co.ke)

سکول  شروع، ماسک فری تقسیم

بینن میں 11مئی2020، پیر سے اسکولوں، سیکنڈری اسکولوں، یونیورسٹیوں کے دوبارہ کھلنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تمام  اساتذہ، طلبہ اور سٹاف میں ماسک مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ https://www.gouv.bj/coronavirus/

(چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 07۔مئی2020ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ