• 29 اپریل, 2024

کرونا وائرس کی وبا کے دوران ہیومینیٹی فرسٹ بلکان ممالک کی خدمت میں پیش پیش

دنیا کے بیشتر ممالک اس وقت کرونا وبا کا شکار ہیں۔ اور اس وبا سے نمٹنے کےلئےمختلف تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ جماعت احمدیہ کے پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز بھی اپنے مختلف خطبات میں اس وبا کے پیش نظر ضرورت مندوں کی امداد، ،ممکنہ حفاظتی تدابیراورصفائی کے معیار کو بہتر بنانے کی طرف عوام الناس کی آگاہی کی ضرورت کی اہمیت کی طرف تسلسل سے توجہ دلا رہے ہیں۔ ہیومینیٹی فرسٹ کی طرف سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایات کی روشنی میں عوام الناس کو اس وبا سے بچنے اور صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئےآ گاہی کی خاطر ایک مختصر پمفلٹ تیار کیا گیا اور فوری طور پر بلکان ممالک کو مقامی زبان میں ترجمہ کےلئے اوربعدازاں مطلوبہ تعداد میں شائع کرنے کے لئےبھجوا دیا گیا۔ اور ساتھ ہی بلکان ممالک جن میں البانیا، بازنیا، بلغاریہ، کروشیا، کوسوواور مقدونیہ شامل ہیں ان کو مقامی ضروریات کا جائزہ لینے اورہیومینیٹی فرسٹ کو فوری طور پر مطلع کرنے کے بارہ میں درخواست کی گی۔ علاوہ ازیں فوری طورپر ان تمام ممالک کے علاوہ ہنگری اور مالٹا میں بھی کرونا وبا سے بچنے کے لئے حفاظتی ہومیو پیتھی ادویات فوری طور پر روانہ کر دی گئیں۔

الحمد للہ تمام ممالک نے پمفلٹ کا مقامی زبان میں ترجمہ فوری طورپر مکمل کیا اور مطلوبہ تعداد میں شائع بھی کرلئے۔ کرونا وبا کی وجہ سے تمام ممالک میں ہی لاک ڈاؤن لاگوتھالیکن پیارے حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤںاورجماعت احمدیہ اور ہیومینیٹی فرسٹ کی نیک نامی کی بدولت تمام ممالک نے لاک ڈاؤن کے باوجود ہیومینیٹی فرسٹ کی ٹیموں کو ضرورت مندوں کی خدمات کی کھلے دل سے اجازت مرحمت کر دی۔ الحمد للہ۔ ہدایات کے مطابق تیار کئےجانے والے پیکٹوں میں آگاہی پمفلٹ کے علاوہ گروسری کی 14 اہم اور ضروری اشیاء، صفائی والی اشیا، جراثیم کش اشیاء، ڈس انفیکشن میٹیریل، ٹایلٹ کی اشیاء، ماسک، دستانے اور دیگر سینی ٹائزر شامل تھے۔ مختلف ممالک میں پیکٹس اور دیگر تقسیم ہونے والی اشیا درج ذیل ہیں۔

البانیا کے دارالحکومت ترانہ میں یک صد دس اور شہرشکودرا میں یک صد کی تعداد میں یہ پیکٹس تقسیم کئے گئے۔ شہر کی میونسپلٹی حکام نے پوری مدد کی اور شمولیت بھی کی۔

بازنیا کے شہر کوزارسکا ڈوبیثا میں چھ صد افراد اور شیر زاویڈو وچ میں تین صد افراد میں مدد تقسیم کی۔ شہر کے میرز اور دیگر سرکاری حکام نے پورا تعاون کیا اور خود بھی شامل ہوئے۔

بلغاریہ میں چند صد افراد کی نارمل مدد کے علاوہ شہر بلاگوایوگراڈ میں میونسپلٹی کی درخواست پر مقامی ہسپتال میں رسپری ایٹر بھی مہیا کیا گیا جو نصب کیا جا رہا ہے۔

کوسوا کی طرف سے سب سے زیادہ سرگرمیاں کی گئیں۔ اس ملک میں فائدہ اٹھانے والے افراد کی تعداد دو ہزار چار سو پچاس افراد سے بھی زیادہ ہے۔ جن میں اسکول کے بچے، ہسپتال کا عملہ، پولیس کا عملہ اور دیگر ضرورت مند شامل ہیں۔ شہر پرسٹینا اورجیلا شہر میں سرگرمیاں کی گئیں وہاں کے میر صاحبان اور دیگر حکام نے پوری مدد بھی کی اور تمام پروگراموں میں شمولیت بھی کی اور میڈیا میں بھی بہت پذیرائی ملی۔

کروشیا کے دارالحکومت زاغرب اور سٹی کونسل بریزوثا اور مخصوص بچوں کے اسکول کو مدد مہیا کی گی سٹی کونسل کی صدر محترمہ مارینا نے پوری مدد کی اور شامل بھی ہوئیں۔ پچاس کے قریب ضرورت مند بچوں اور یک صد کے لگ بھگ ضرورت مندوں کو مدد مہیا کی گی۔

مقدونیا کے دوشہروں بیرووا اور پہچووا میں سات صد ستر افراد میں ضرورت کی تمام اشیا تقسیم کیں اور ایک ہزار افراد میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔ شہر کے میئر نے پوری مدد کی اور شامل بھی ہوئے۔میڈیا پر بھی بہت پذیرائی ملی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کی خدمت قبول فرمائےاوردنیاکو اس وباسےجلدنجات دے۔ آمین

(زبیر خلیل خان ڈائریکٹر ہیومنٹی فرسٹ برائے بلکان ممالک)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 11۔مئی2020ء