• 29 اپریل, 2024

اطلاعات اعلانات

تکمیل قرآن دور اوّل

مکرم مظفر احمد شہزاد لکھتے ہیں۔
خاکسارکی بیٹی عزیزہ ھبۃالمالک مظفر نے مؤرخہ 28۔اپریل 2020ء کو قرآن کریم کا دَور مکمل کرنے کی توفیق پائی۔ فالحمدللہ علیٰ ذٰلک

عزیزہ مکرم یعقوب احمد کی پوتی اورحضرت میاں جان محمد صحابیؓ حضرت مسیح موعودؑ کی نسل سے ہے۔

قارئین سے دعاکی درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ عزیزہ کو قرآن کریم کے نور سے منوّر کرے۔ آمین

ولادت باسعادت

خاکسار کے برادرِ نسبتی مکرم وحید احمد نعمان کو اللہ تعالیٰ نے پہلی بیٹی کے بعد مؤرخہ 4مئی 2020ء کوپہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ نومولود وقف نو کی مبارک تحریک میں شامل ہے۔ حضورانور ایّدہ اللہ تعالیٰ نےازراہِ شفقت ’’حمدان احمد‘‘ نام تجویز فرمایا ہے۔

نومولود مکرم رشید احمدکا پوتا اور مکرم مظفراحمد کا نواسہ ہے۔

قارئین روزنامہ الفضل لندن آن لائن سے نومولود کے باعمر، نیک اور خادمِ دین ہونے کے لئےدعا کی درخواست ہے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ14۔مئی2020ء