• 27 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ13۔مئی 2020ء

سومو پہلوان جان کی بازی ہارگیا/ہندوستان میں کورونا پیکج کا اعلان / سعودیہ عرب میں کوفیو/لبنان میں 4 روزہ لاک ڈاؤن /برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی/  روس میں وینیٹیلیٹر پر پابندی / ملکی لیڈروں کی شہرت میں اضافہ/سگریٹ نوشی کورونا  کیلئے انتہائی مضر قرار / کینیڈا نے چائنہ کو دو پانڈا واپس لوٹا  دئے۔

متاثرہ افراد : 82لاکھ81ہزار                           اموات: 2 لاکھ92ہزار

درجہ بندی ملک کل تعداد کل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں
    متأثرین اموات متأثرین اموات
1. سعودی عرب 42,925 264 1911 9
2. ہندوستان 70,756 2293 3604 87
3. برطانیہ 223,064 32065 3877 210
4. امریکہ 1,322,054 79634 23767 982
5. روس 232,243 2116 10899 107

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 15لاکھ 4ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ2 لاکھ30ہزار لوگ  شامل ہیں۔ اس کے بعد جرمنی 1 لاکھ48 ہزار اور سپین میں 1 لاکھ39ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد میں 84ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح  اموات میں 4ہزار3سوکا اضافہ  ہوا ہے۔

براعظموں میں  امریکہ  میں سب سے زیادہ متأثرین ہوچکے ہیں۔ باقی تفصیل کچھ یوں ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 1,781,564
یورپ 1,755,790
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 281,744
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 163,201
جنوب مشرقی ایشیا 107354

https://covid19.who.int/

  • ہندوستان میں وزیر اعظم  مودی نے   270 بلین  ڈالرز  کے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔یہ اقدام ملک کی گرتی ہوئی معیشت کو دیکھ کر کیا گیا ہے جس سے معیشت کو آسرا دینے میں مدد ملے گی۔ (الجزیرہ)
  • برطانیہ میں حکومت کی جانب سے کورونا کے باعث کام پر نہ جاسکنے والوں کو دیےجانے والے بونس پیکج میں مزید  اکتوبر تک تسویع کردی گئی ہے جس کے تحت کام پر نہ جانے والوں کو ان کے مالکان کی طرف سے 80 فی صد تک ادائیگی کی جاتی رہے گی۔ (الجزیرہ)
  • سعودی عرب نے عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران  کورونا کے پیش نظر ملک گیر  کرفیو کا اعلان کردیا ہے ۔ جو کہ 23 مئی تا 27 مئی نافذ العمل ہوگا۔ (الجزیرہ)
  • لبنان  نے کورونا متأثرین کی تعداد میں گزشتہ دنوں اضافہ ہونے کے باعث  4 روز کیلئے ملک گیر مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔جبکہ اس دوران سپر مارکیٹ اور زرعی  اور انڈسٹریل  امور حسب معمول جاری رہیں گے۔البتہ لوگوں کو کم  سے کم اور صرف اشد مجبوری میں گھر سے نکلنے کی تلقین کی گئی ہے۔ (الجزیرہ)
  • برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لوگ اپنے کام کاج کیلئے گھروں سے نکلنا شروع ہوگئے ہیں۔ البتہ  حکومتی ہدایات کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ پر شدید رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ علاوہ ازیں  محکمہ پولیس کو  سماجی فاصلہ میں 2 میٹر کی دوری یقینی بنانے کیلئے کسی قسم کے اختیارات نہیں دئے گئے۔ (بی بی سی)
  • روس کے ہسپتال میں حالیہ دنوں میں وینٹیلیٹر کو لگنے والی آگ کے بعد حکومت نےAventa-M  نامی وینٹیلیٹرز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند دن پہلے اسی وینٹیلیٹر  کو آگ لگنے سے 6 افراد لقمہ ٔ اجل بن چکے ہیں۔ (بی بی سی)
  • ایک سروے کے مطابق کورونا وبا کے متأثرین میں جہاں اضافہ ہورہے ہے وہیں  کئی ملکی لیڈروں کی مقبولیت میں بھی خاطر کواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کہیں کسی کے بہترین اقدامات سے عوام خوش ہیں تو کہیں   کسی اور وجہ سے۔  (واشنگٹن پوسٹ)
  • یمن میں کورونا سے متأثرہ افراد اور اموات کی بابت   تعداد کو چھپانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ کس کے مطابق  یمن میں میں حالات انتہائی خطرناک صورت بھی اختیار کرسکتے ہیں۔ (واشنگٹن پوسٹ)
  • جاپان میں کورونا سے ایک سومو پہلوان جان کی بازی ہار گیا۔ 28 سالہ     Kiyotaka Suetake اس  وبا سے وفات پانے والا پہلا پہلوان ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نہ صرف یہ پہلوان تھا بلکہ ملک بھر میں ہونے والی اموات میں سب سے کم عمر ترین شخص بھی تھا۔(واشنگٹن پوسٹ)
  • امریکی ریاست ہوائی کے حکام کے مطابق لاک ڈاؤن میں سختی اور اکانومی کی موجودہ صورتحال میں اگر بہتری نہ آئی تو عنقریب پوری ریاست میں ہنگامے اور فسادات کا بھی خدشہ ہے۔ (واشنگٹن پوسٹ)
  • کورونا سے برطانوی معیشت پر بری طرح اثرا پڑا ہے۔  جو کہ  سال 2020 کی پہلی سہ ماہی میں ہی 2 فی صد کمی پر کھڑی ہے۔1997 کے بعد  سے لے اب تک کی سب سے بڑی کمی دوران ماہ دیکھی گئی ہے۔ (سی این این)
  • ایک نئی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں کورونا سے متأثر ہونے کا عنصر زیادہ ہے۔تحقیق کے مطابق سگریٹ چھوڑنے والے افراد بھی اس خطرہ سے باہر نہیں ہیں۔ (سی این این)
  • کینیڈا نے موجودہ حالات کے باعث 2 پانڈا چین کو واپس بھجوا دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  کینیڈین حکومت   بانسوں کا بندوبست نہیں کر پارہی رہی تھی اور چائنہ سے منگوائے جانے والے  بانس موجودہ حالات کی وجہ سے نہیں منگوائے جاسک رہے۔ (سی این این)

(ابو حمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

موٹاپا، Obesity دورِحاضرکا ایک خطرناک چیلنج

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر27، 13 مئی 2020