• 30 اپریل, 2024

نیا چاند

نئے اس چاند کی دیکھو دیؔا ہر چھب نرالی ہے
نئی ہر شب جلالی تو نیا ہر دن جمالی ہے

لبوں پر حمد اور ہر اک صحیفہ دل میں رکھ کر ہی
درود و عشق کی محفل عقیدت سے سجا لی ہے

چلا آتا ہے بھر کے جھولیاں وہ اپنی رحمت کی
عفو و در گزر بخشش بھی اس رمضاں کی ڈالی ہے

ہر اک سجدے کے ماتھے پر لکھو حرف دعا لوگو
مناجاتوں کی بستی میں لگائی میں نے تھالی ہے

سنو تسکین کے جھرنے ہماری روح میں اُتریں گے
طہارت اور عبادت کی حرارت گر اُجالی ہے

دعا کو مستجابی کی کوئی خوشبو عطا کر دے
مرے مولا وسیلہ کر مری ہر سانس خالی ہے

منا لو رب کو اپنے تین عشروں میں سلیقے سے
‘‘کوئی ساعت گنہگاروں کی بخشش ہونے والی ہے’’

(سعدیہ مبارکہ۔ فجی)

پچھلا پڑھیں

دفاتر تحریک جدید

اگلا پڑھیں

احادیث نبویؐ کی رُو سے قبولیت دعا کے طریق