• 29 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ21۔مئی2020ء

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے بعد ہدایات/افغان ڈاکٹر کی بے بسی/آسٹریلیا  میں چڑیا گھروں کو کھولنے پر غور/فیس بک  کورونا پر مواد ختم کردے گا/ہندوستان میں فلائٹ آپریشن بحال/PERU میں کورونا کا زور / برازیل اب ملیریا ادویات استعمال کرے گا/کویت کا 12 زبانوں میں میسج/آسٹریا میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج/امریکہ کا چین پر ایک اور طنز ، امداد کو خانہ پوری قرار دے دیا/ ممبئی میں کورونا سے متأثرہ ماؤں نے 100 بچوں کوجنم دیا/ یونان میں سیاحت پھر سے جاری/ جرمنی نے گوشت  انڈسٹری کو نئی ہدایات جاری کردیں

متاثرہ افراد : 50لاکھ19ہزار                         اموات: 3 لاکھ28ہزار

درجہ بندیملککل تعدادگزشتہ 24 گھنٹوں میں
متاثرینامواتمتاثریناموات
1امریکہ15018769020324417932
2برازیل27162817971174081179
3روس30870529728764135
4ہندوستان10675033035611140
5برطانیہ248822353412412545
6بنگہ دیش26738386161716
7جرمنی176007809079783

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد19لاکھ13ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ2 لاکھ95ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد جرمنی  1 لاکھ58ہزار ،سپین میں  1 لاکھ50ہزار ہے۔جبکہ برازیل  میں1 لاکھ17ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔یہ تعداد  66ہزار  رہی۔اسی طرح  اموات میں2ہزار6سوکااضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 2,166,003
یورپ 1,928,799
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 371,521
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 170,910
جنوب مشرقی ایشیا 158,589

https://covid19.who.int/

  • ممبئی میں کورونا سے متأثر  ہ  حاملہ خواتین کی تعداد میں اضافہ، گزشتہ دنوں ان متأثرہ ماؤں سے 100 سے زائد بچوں نے جنم لیا ہے ۔ان میں سے تین بچوں میں اوائل میں کورونا مثبت آیا تھا البتہ بعد کے ٹیسٹوں نے  اس کا منفی ہونا ثابت کردیا ہے۔(بی بی سی)
  • برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کم سے کم استعمال کی جائے۔ متبادل کے طور پر  پیدل ،سائیکل پر یا خود گاڑی چلا کر جایا جائے۔ کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ پر  رش کی وجہ سے کورونا کے پھیلنے  کے بہت قوی امکانات ہیں۔(بی بی سی)
  • افغانی ڈاکٹر نے اپنی بے بسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے جیسے غریب ممالک جو پہلے ہی جنگ اور امن عامہ کے مسائل میں گھرے ہیں ، کورونا جیسی وبا کے آنے سے ان کی  رہی سہی کمر بھی ٹوٹ گئی ہے۔ امیر ممالک کورونا  سے بچاؤ اور حفاظتی سامانوں کے پیچھے آگے بڑھ بڑھ کر لگ گئے ہیں نتیجة ً ہمارے جیسے غریب ممالک اس لائن میں آخر پر کہیں دکھائی دیتے ہیں۔کورونا سے ڈاکٹر صاحب کے اپنے بہن بھائی بھی ہلاک ہوچکے ہیں ۔(بی بی سی رپورٹ)
  • آسٹریلیا میں چڑیا گھروں کی بندش کو کافی عرصہ ہوچکاہے۔ پہلے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث انہیں بند کرنا پڑا ، پھر کچھ عرصہ کھلنے کے بعد اب کورونا کی وجہ سے بند ہیں۔ البتہ ان کو بھی جلد کھول دیا جائے گا۔ حکام کے مطابق ، ملک میں فوری طور پر بیرونی ممالک سے سیاحوں کا آنا شاید ممکن نہ ہو سکے اس لئے اب ہمارا انحصار کلیةً  لوکل لوگوں پر ہوگا۔(بی بی سی)
  • فیس بک نے کورونا سے متعلق پائے جانے والی سب غیر مستند خبروں اور پوسٹوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مارک زکربرگ کے مطابق ہر وہ پوسٹ جس میں کوئی غیر مستند علاج معالجہ یا ایسی کوئی اور بات کی گئی ہو گی وہ سب اب ختم کردی جائے گی۔(بی بی سی)
  • ہندوستان نے مشروط طور پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت تمام مسافروں کو بہرحال ماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ Thermal Screeningبھی کی جائے گی اور مسافروں کو حکومتی اپلیکشن استعمال کرنے کی طرف بھی ترغیب دلائی جائے گی۔(بی بی سی)
  • جنوبی امریکہ میں برازیل کے بعد سب سے زیادہ متأثر ہونے والا ملک PERU ہے۔ جہاں  یہ تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔(الجزیرہ)
  • برازیل میں کورونا کی شدت سے نمٹنے کیلئے اب حکومتی سطح پر ملیریا کی ادویات (کلوروکوئین) استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔( الجزیرہ)
  • کویت  نے  ملک بھر میں اپنی عوام کو آگاہ رکھنے کیلئے  12 زبانوں میں  میسج  سروس کا آغاز کردیا ہے۔ (الجزیرہ)
  • آسٹریا میں لوگوں نے لاک ڈاؤن سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کے خلاف احتجاج کیا ہے اور ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ تمام پابندیاں جلد ختم کرے(الجزیرہ)
  • امریکہ اور چائنہ میں بڑھتی ہوئی تلخیوں میں گزشتہ دنوں مزید اضافہ ہوا ہے جب امریکی  سیکرٹری  مائک پومپیو نے چائنہ کے 2 بلین ڈالرز  امداد دینے کے اعلان کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  جتنا نقصان اس چائنہ وائریس سے زندگیوں اور پیسے کے نقصان کی صورت میں ہوچکا ہے اس کے سامنے یہ 2 بلین ڈالرز کچھ بھی تو نہیں۔(الجزیرہ)
  • یونانی حکومت نے  ملک میں سیاحت کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔اعلان کے مطابق 15 جون سے سیاحت شروع کی جاسکے گی اور  یکم جولائی  سے انٹرنیشنل سیاح بھی آنا شروع ہوجائیں گے۔(الجزیرہ)
  • جرمن حکومت نے  ملک بھر میں موجود گوشت سے منسلک بزنس میں غیر ملکیوں کی موجودگی پر  خدشات کا اظہار کرتے ہوئے تمام مالکان کو ہدایت کی ہے کہ اگلے سال کے شروع ہونے سے پہلے تمام ورکرز لوکل جرمنی کے ہی ہونے چاہئیں۔واضح رےہے کہ کورونا کی وجہ سے بارڈرز بند ہونے کے باعث اس انڈسٹری پر کافی اثر پڑا تھا(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

ہمیں چاہیے کہ قرآن کو اپنا مقصودِ حیات بنا لیں اور اس کی بتلائی ہوئی ہدایات پر عمل کریں

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر35 ، 21 مئی 2020