• 28 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ 25۔مئی 2020ء

عید الفطر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ادا کی گئی/برازیل میں کورونا سے شدت/ امریکہ نے برازیل سے آنے والوں پر پابندی لگادی/جنوبی کوریا میں اب ہوگی ٹریکنگ/جنوبی افریقہ میں حالات بگڑنے لگے/امریکہ اپنا وقت اور لوگوں کی جانیں بچائے/نیوزی لینڈ میں تعلیمی ادارے کھلنے لگے/فرانس میں متأثرین کورونا میں اضافہ/ آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور تعلیمی ادارے کھلنے لگے/سپین میں جولائی سے سیاحت کھل جائے گی/ ایران میں مزارات کھول دئے گئے/جاپان میں لاک ڈاؤن ختم

متاثرہ افراد : 54لاکھ29ہزار               اموات: 3 لاکھ45ہزار

درجہ بندی ملک کل تعداد کل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں
    متأثرین اموات متأثرین اموات
1. امریکہ 1592600 95863 24151 1852
2. برازیل 347,398 22013 16508 965
3. روس 344481 36675 2960 282

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد21لاکھ80ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ3 لاکھ67ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد جرمنی  1 لاکھ61ہزار ،سپین میں  1 لاکھ50ہزار ہے۔جبکہ برازیل  میں1 لاکھ 50 ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔یہ تعداد  1 لاکھ 1ہزاررہی۔اسی طرح  اموات میں4ہزار3سوکااضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 2,395,295
یورپ 2,006,984
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا،شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 415,806
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 194,072
جنوب مشرقی ایشیا 174,548

https://covid19.who.int/

  • برازیل میں کورونا کے باعث حالات نے شدت اختیار کرلی ہے اور عالمی سطح پر امریکہ کے بعد برازیل کا متأثرین میں دوسرا نمبر ہے۔ البتہ برازیلی  صدر کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ ردعمل  سے عوام میں مجموعی طور پر کافی غیض پایا جاتا ہے۔حال ہی میں صدر کو بھرے مجمع میں ’’قاتل ‘‘ کا لقب بھی دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ صدر نے جہاں لاک ڈاؤن کی مخالفت کی ہے وہیں اسے محض ایک ’معمولی زکام‘ قرار دے کر تمام بزنس اور روزمرہ کے معمولات کھولنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔(سی این این)
  • امریکہ نے   برازیل کا سفر کرنے والے تمام غیر ملکی شہریوں کو امریکہ میں 14 دن پیشتر داخلے سے منع کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق  امریکہ داخلہ   کی درخواست کے 14 دن پیشتر اگر کوئی مسافر برازیل میں  مقیم رہا ہوا ، تو ایسی صورت میں ویزہ نہیں دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ پابندی امریکہ –برازیل تجارت پر لاگو نہ ہوگی۔(بی بی سی)
  • جنوبی کوریا میں حکومت نے ایسی حکمت عملی ترتیب دی ہے کہ  ہوٹل اور بار وغیرہ میں جانے والے ہر ایک شخص کا مکمل ٹریک رکھ سکیں گے اور اس ڈیٹا کی مدد سے وبا کو  روکنے میں مدد ملےگی۔(سی این این)
  •  
  • جنوبی افریقہ میں کورونا سے حالات بگڑنے لگے۔ وزیراعظم نے  اس بابت عوام کو حفاظتی تدابیر اپنانے کا کہا اور اس خدشہ کا اظہار کیا کہ یہ صورتحال انتہائی گھمبیر بھی ہوسکتی ہے۔(بی بی سی)
  • چائنہ نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ چائنہ کے خلاف نفرت انگیزاور جھوٹ پر مبنی  سوچی سمجھی تشہیر کر رہا ہے۔جس سے خود امریکہ کو بھی نقصان ہورہا ہے۔ لہذا اس پر وقت ضائع کرنے کی بجائے امریکہ کو چاہئیے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے اپنا وقت اور لوگوں کی قیمتی جانیں بچانے پر دھیان دے۔(بی بی سی)
  • نیوزی لینڈ میں کورونا  کی شدت میں کمی کے باعث لاک ڈاون کھلنے کے بعد اب حکومت ایک مہینہ کے اندر اندر ٹرانسپورٹ اور سکول کھولنے کی طرف کوشاں ہے۔ (سی این این)
  • آسٹریلیا میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تعلیمی ادار جات جلد کھل جائیں گے۔(سی این این)
  • فرانس میں گزشتہ دنوں  ہفتہ کی چھٹی کے بعد متأثرین میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔(سی این این)
  • سپین نے جولائی سے سیاحوں کی آمد کے سلسلہ کے پھر سے جاری ہونے  کا اعلان کیا ہے ۔ عالمی وبا سے ملک گیر متأثرین میں اضافہ کے باعث بیرون ملک سے مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔(reuters)
  • ایران میں اہل تشیع کے کافی  مزارات عوام کیلئے کھول دئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران  میں متأثرین کی تعداد کافی زیادہ  رہ چکی ہے۔(بی بی سی)
  • جاپانی  وزیر اعظم  نے ملک گیر  لاک ڈاؤن خاص کر بعض مخصوص شہروں میں جاری سختیوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے اب ملک گیر حالات کنٹرول میں ہیں۔(بی بی سی)
  • برطانیہ میں   حکومت کی طرف سے عوام سے التماس کی گئی ہے  کہ ڈرائیور حضرات   حتی المقدور گاڑیوں میں سفر کی بجائے   پیدل چلنے  کو ترجیح دیا کریں۔اس سے فضائی آلودگی  پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔(بی بی سی)
  • ماہرین معیشت نے  اس امر  کا اظہار کیا ہے کہ جرمنی کی معیشت دوران سال  recession کا شکار ہوگئی ہے۔ جبکہ ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ صورتحال مزید گھمبیر ہونے کا بھی امکان ہے۔(بی بی سی)
  • موجودہ حالات میں گھروں میں مقید ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کا استعمال کافی بڑھ چکا ہے۔ اسکائپ ، زوم وغیرہ کے استعمال میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔البتہ ان کے استعمال میں بعض مشکلات بھی درپیش آرہی ہیں جن میں پرائیویسی  سے متعلق زیادہ مسائل ہیں۔(بی بی سی)
  • ہندوستان میں فلائٹ آپریشن جاری ہونے کے ساتھ    پبلک مقامات پر کافی رش دیکھنے میں آرہا ہے جن میں ایرپورٹس وغیرہ پر شدید لمبی لائنوں کا رجحان کافی بڑھنے لگا ہے۔
  • امریکہ میں Memorial Day  پر ملک بھر میں ساحل سمندر پر شدید رش دیکھنے میں آیا ہے۔ انتظامیہ نے اس بابت ہدایت کی ہے کہ اگر سماجی فاصلے یقینی نہ بنائے جاسکیں تو کم از کم ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔(بی بی سی)
  •  

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

حضورانورایّدہ اللہ تعالیٰ کی صحت کاملہ کیلئے شعراء کے جذبات

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر39، 25 مئی 2020