• 13 جولائی, 2025

سایہ رہےسروں پر

آقا ہمارا تُو حوصلہ ہے
تُو ہی ہمارے ہر غم کی دوا ہے

تجھی سے ملتی ہے دل کو قوّت
تیری دعا ہماری روح کی غذا ہے

شفقت تیری یاد آ رہی ہے
درد تیرا دل پہ جا لگا ہے

الٰہی جلدی سے دُور کر دے
یہ جو بلا ہے جو ابتلا ہے

چلے نسل در نسل ہمیشہ
تجھ سے وفا کا جو سلسلہ ہے

بنے تیری دید عید ہر دَم
عرض ہے ربّ سے یہ التجا ہے

تیری حفاظت کرے ہمیشہ
جو ساری مخلوق کا خدا ہے

سایہ رہے تا ابد سروں پر
تجھ کو شفا ہو میری دعا ہے

(سر افتخار احمد ایاز۔لندن)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 07 جون 2020ء

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 08 جون 2020ء