• 3 جولائی, 2025

ایڈیٹر کی ڈاک

تاثرات۔ آراء۔ تجاویز

(قادیان سے ایک خط)
بجواب محراب بیت الفضل لندن

آج،30 مئی کی الفضل میں اپنی چھوٹی بہن محراب مسجد فضل لندن کا خط پڑھا۔ آپ کی توسط سے اسے جواب دے رہی ہوں۔ جہاں چھوٹے کافی لاڈلے ہوتے ہیں وہاں بڑوں کو اپنے بڑوں کی زیارت کا زیادہ موقع ملتا ہے اور اس لحاظ سے میں خود کو زیادہ خوش قسمت جانتی ہوں۔ مجھ کو امام زماں، اس کے پہلے خلیفہ، دوسرے خلیفہ، چوتھے خلیفہ اور موجودہ خلیفہ وقت کے ماتھوں نے بوسہ دیا اور ان کے آنسوءوں سے خود کو لبریز پایا اور ان کے سجدوں سے فیضیاب ہوئی۔ ایک حسرت دل میں رہی، خلیفہ ثالث کا بطور خلیفہ دیدار اور قدم بوسی نہ کرسکی۔ خدا کرے ہم دونوں کو ہمیشہ خلیفہ وقت کی میزبانی کی توفیق عطا ہوتی رہے۔

آمین ثم آ مین۔

فقط تمہاری بڑی بہنیں محراب مسجد مبارک و محراب مسجد اقصیٰ۔قادیان۔

(ڈاکٹر داؤد طاہر۔لندن)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 07 جون 2020ء

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 08 جون 2020ء