• 27 اپریل, 2024

اطلاعات اعلانات

اعلان نکاح

مکرم محمدسعید۔امریکہ لکھتے ہیں۔
خاکسار کے بیٹے محمد دانیال کی تقریب نکاح ہمراہ عزیزہ ہانیہ کاہلوں بنت مکرم محمود احمد کاہلوں آف Huston(Taxas) مورخہ 30 مئی 2020ء کو Huston میں منعقد ہوئی۔نکاح کا اعلان مکرم رضوان احمد خان مربی سلسلہ نے کیا اور بعد میں دعا کروائی ۔

کرونا وائرس کی وجہ سے چونکہ بیت الذکر میں تمام اجتماعات پر پا بندی ہے اس لئے نکاح کی تقریب عزیزہ ہانیہ کے چچا مکرم مبارک احمد کاہلوں کے گھر پر ہی منعقد ہوئی ۔

عزیزم محمد دانیال مکرم مولانا محمد صدیق گورداسپوری (مرحوم) مبلغ سلسلہ کا پوتا اور مکرم چوہدری غلام احمد (مرحوم) کا نواسہ ہے۔ مکرم محمود احمد شاد مربی سلسلہ شہید ماڈل ٹاؤن لاہور عزیزم محمد دانیال کے ماموں تھے۔ محمد دانیال نے حال ہی میں اپنی میڈیکل کی تعلیم مکمل کی ہے اور جولائی 2020ءسے ان شاء اللہ Residency کا آغاز کرے گا۔ اس کی کامیابی کیلئے درخواست دعا ہے۔

عزیزہ ہانیہ کاہلوں کے پڑ دادا مکرم چوہدری محمد اشرف نے حضرت مصلح موعودؓ کے ہاتھ پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔ عزیزہ کی والدہ کے دادا مکرم عبدالقیوم خان حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے صحابی تھے۔ عزیزہ ہانیہ نے بھی 2020ء میں اپنی میڈیکل کی تعلیم مکمل کی ہے اور جولائی سے ان شاء اللہ Residency شروع ہو گی ۔عزیزہ کی کامیابی اور اس رشتہ کے دونوں خاندانوں کے لئے بابرکت ہونے کے لئے احباب جماعت کی خدمت میں درخواست دعا ہے ۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 جون 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 11 جون 2020ء