تقریب آمین


مکرم حافظ عبدالحمید لکھتےہیں۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے میرے نواسے ملک رضوان نوید ابن ملک عثمان نوید مربی سلسلہ میونخ (جرمنی)نے سات سال کی عمر میں اور میری بھانجی ماہ نور بنت وسیم احمد جنجوعہ ہائیڈل برگ (جرمنی) نے آٹھ سال کی عمر میں قرآن کریم ناظرہ کا پہلا دَور مکمل کرلیا ہے۔ الحمد للہ
دعا کی درخواست ہے اللہ تعالیٰ بچوں کو قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین