• 28 اپریل, 2024

نبوت کے فیوض کو خلافت کے ذریعہ دوام حاصل ہوتا ہے

(رقم فرمودہ حضرت ام المومنین سیدہ نصرت جہاں بیگم رضی اللہ عنہا)

رسالہ الفرقان (قادیان) کا مارچ 1943ء میں خلافت نمبر شائع ہواتھا۔ اس وقت حضرت ام المومنینؓ نے جو پیغام جماعت احمدیہ کے نام دیا تھا اور جو اس خاص نمبر میں شائع ہوا تھا ہم اسے ذیل میں پھر سے شائع کرتے ہیں۔ درحقیقت یہ پیغام ایک دائمی صداقت پر مشتمل ہے۔

(ایڈیٹر)

’’مجھے معلوم ہوا ہے کہ ’’الفرقان‘‘ کا ایک خلافت نمبر شائع ہورہا ہے اور مجھ سے خواہش کی گئی ہےکہ اس موقع پر میں بھی جماعت کے نام کوئی پیغام دوں۔ اس کے جواب میں مَیں اپنی پیاری جماعت سے صرف اس قدر کہنا چاہتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نےآپ لوگوں کو خلافت کے ذریعہ ایک ہاتھ پر جمع کر رکھا ہےاور اسے حضرت مسیح موعودؑ کے پیغام کی تکمیل اور مضبوطی کا واسطہ بنایا ہے۔ پس اس کی قدر کرو۔ کیونکہ یہی چیز ہے جس کے ذریعہ آپ لوگ نبوت کے انعاموں کو اپنے لئے لمبا دائمی بنا سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے موجودہ خلیفہ اور میرے پیارے بچے محمود اور اس کے بھائیوں اور بہنوں اور اس کی اولاد کے لئے خاص طور پر دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ان کی زندگیوں کو لمبا کرےا ور اعلیٰ سے اعلیٰ خدمت دین کی توفیق دے کہ اسی میں میری ساری خوشی ہے۔

والسلام
فقط ام محمود
قادیان
1943-03-14
(ماہنامہ الفرقان مئی 1967ء)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 12 جولائی 2020ء

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 13 جولائی 2020ء