• 24 جون, 2025

آج کی دعا

حضرت عبداللہ بن خُبیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے مجھے فرمایا:۔
’’تم سورۃ اخلاص اور بعد کی دو سورتیں (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) صبح شام تین بار پڑھا کرو ۔یہ ذکر تجھے ہر چیز سے بے نیاز کردے گا۔‘‘

(ابوداؤد۔کتاب الادب باب ما یقول اذا اصبح)

یہ قرآنِ مجید کی اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آنے کی اور شیطان سے بچنے کی جامع دعائیں ہیں۔

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ آنحضور ﷺ جب کبھی بیمار ہوتے تو آخری 2 سورتیں پڑھ کر ہاتھوں میں پھونک کرجسم پر مل لیتے۔ جب آخری بیماری شدید ہوئی تو میں یہ سورتیں پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک کر آپﷺ کے بدن پر مل دیتی تھی۔

(صحیح بخاری ومسلم)

ہمارے پیارے امام سیدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 16فروری 2018 میں ان سورتوں کے پڑھنے کی احباب جماعت کو تحریک فرمائی ہے۔اپنے پیارے امام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آج کل کے حالات میں رات سونے سے پہلے دیگر دعاؤں کے ساتھ ساتھ یہ سورتیں بھی پڑھنی چاہیئں۔ پھر گھر سے نکلتے ہوئے دوسری دعاؤں کے علاوہ ان تینوں سورتوں کو پڑھنا چاہئے تا کہ ہم ہمیشہ اطاعت رسالت اور اطاعت خلافت کرتے ہوئے خدا کی کامل حفاظت کے حصار میں رہیں۔ آمین

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 19 جولائی 2020ء

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 20 جولائی 2020ء