• 29 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَنَّ اللّٰہَ مَوۡلٰکُمۡ ؕ نِعۡمَ الۡمَوۡلٰی وَ نِعۡمَ النَّصِیۡرُ ﴿۴۱﴾

(سورۃ الانفال :41)

ترجمہ: اللہ ہی تمہارا والی (نگہبان) ہے۔ کیا ہی اچھا والی (نگہبان) اور کیا ہی اچھا مدد کرنے والا ہے۔

یہ قرآنِ مجید کی اللہ تعالیٰ کی کفایت اور اس پر توکل کی پیاری دعا ہے۔مشکلات کے دور کرنے کے لئے یہ آیت مبارکہ مجرب ہے۔

حضرت مسیحِ موعودؑ اپنے منظوم کلام میں فرماتے ہیں:

تجھے دنیا میں ہے کس نے پکارا
کہ پھر خالی گیا قسمت کا مارا
تو پھر ہے کس قدر اس کو سہارا
کہ جس کا تو ہی ہے سب سے پیارا
ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی
فَسُبحَانَ الذِی اَخزَی الاَعَادِی

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

فن لینڈ میں جلسہ سالانہ کی تاریخ

اگلا پڑھیں

عرب میں جہالت کا خاتمہ