منور على شاہد (جرمنى) مجلس خدام الاحمدىہ لاہور کى ىہ ابتداء ہى سے ىہ رواىت رہى ہے کہ اس نے سلسلہ کے جىد بزرگان کى ناگہانى وفات پر قرار دادوں کے ذرىعے ان کے اہل خانہ اور سلسلہ کے ساتھ گہرى تعزىت کى اور ان کى دىنى، علمى اور قلمى خدمات کا تذکرہ کىا۔ اس کا اندازہ مجلس کى ان پرانى تعزىتى قراردادوں سے ہوتا ہے جو جماعتى جرائد و اخبارات مىں شائع شدہ ہىں اور کچھ پرانے رىکارڈ کے صفحات پر بھى موجود ہىں۔ مجلس خدام الاحمدىہ لاہور کى ابتدائى دور کى کچھ منظور شدہ تعزىتى قراردادىں ماہنامہ خالد اور دىگر رىکارڈ سے نظر سے گزرى تھىں جو کہ مجلس خدام الاحمدىہ لاہور کى تارىخ کا حصہ ہىں۔
قرار داد تعزىت برموقع وفات حضرت مولانا عبدالرحىم دردصاحب
مکرمى محترمى نائب صدر صاحب خدام الاحمدىہ مرکزىہ
اَلسَّلَامُ عَلَىْکُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ
مجلس خدام الاحمدىہ لاہور کا اجلاس بعد نماز جمعہ مسجد دہلى دروازہ مىں منعقد ہوا۔ جس مىں مندرجہ ذىل رىزولىوشن پاس کىا گىا جو آپ کى خدمت مىں ارسال خدمت ہے۔
مجلس خدام الاحمدىہ لاہور کا ىہ اجلاس حضرت مولانا عبد الرحىم درد صاحب کى وفات حسرت آىات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔ درد صاحب مرحوم سلسلہ کے پرانے خادم تھے اور ہر دم سلسلہ کے لئے قربانى کرنے کے لئے تىار رہتے تھے۔ مجلس دعا کرتى ہے کہ اللہ تعالىٰ مرحوم کو جنت الفردوس مىں جگہ دے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمىل عطا فرمائے اور ہم سب کو توفىق دے کہ ہم بھى حضرت درد صاحب کے نقش قدم پر چل کر دىن کى بىش از بىش خدمت کرسکىں۔
والسلام
محمود احمد قرىشى، معتمد مجلس خدام الاحمدىہ لاہور
(ماہنامہ خالد جنورى1956ء)
قرار داد تعزىت برموقع وفات حضرت مفتى محمد صادق صاحب
مجلس عاملہ خدام الاحمدىہ لاہور نے حضرت مفتى محمد صادق صاحب کى وفات پر درج ذىل قرار داد منظور کى ہے:
’’حضرت مفتى محمد صادق صاحب حضرت مسىح موعودؑ کے وہ محب صادق تھے جنہوں نے اپنى سارى زندگى انتہائى اخلاص اور وفادارى کے ساتھ مسىح پاک، حضرت خلىفۃ المسىح اولؓ، حضرت مصلح موعودؓ کے قدموں مىں گزاردى اور اسلام اور احمدىت کى تبلىغ کے سلسلہ مىں وہ کارہائے نماىاں سر انجام دىئے جو احمدىت کى تارىخ مىں ہمىشہ زرىں الفاظ مىں لکھے جائىں گے۔ مجلس خدام الاحمدىہ لاہور کى مجلس حضرت مسىح موعود ؑکے اس عاشق صادق کى وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتى ہے اور دست بدعا ہے کہ خدا تعالىٰ حضرت مفتى مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمىل کى توفىق عطا فرمائے اورہمىںتوفىق عطا فرمائے کہ ہم بھى حضرت مفتى صادق صاحب کے نقش قدم پر چل کر دىن کى راہ مىں ہر قسم کى قربانىاں پىش کر سکىں۔ آمىن ىَا رَبَّ الْعَالَمِىْنَ۔
محمود احمد مىرزا
برائے معتمد مجلس خدام الاحمدىہ لاہور
(ماہنامہ خالد مارچ1957ء)
مولوى فرزند على صاحب (نائب ناظر بىت المال) کى وفات پر قرار داد تعزىت
ناظمىن مجلس خدالاحمدىہ لاہور کا ىہ اجلاس مولوى فرزند على صاحب (نائب ناظر بىت المال) کى وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔ اور ان قربانىوں کو جو انہوں نے سلسلہ کى خاطر کىں انتہائى رشک کى نگاہ سے دىکھتا ہے، نىز دست بدعا ہے کہ اللہ تعالىٰ انہىں جنت الفردوس مىں اعلىٰ جگہ عطا فرمائے اور ہمىں بھى خان صاحب مرحوم کے نقش قدم پر چلنے کى توفىق دے کہ سلسلہ کى خاطر ہر قسم کى قربانىاں پىش کرىں۔ آمىن ىَا رَبَّ الْعَالَمِىْنَ۔
(ماہنامہ خالد جولائى59)
برموقع وفات بانى تنظىم ’’مجلس خدام الاحمدىہ ’’و‘‘ اطفال الا احمدىہ‘‘ قرار دار تعزىت
مجلس خدام الاحمدىہ لاہور کا اىک خصوصى اجلاس21 نومبر 1965ء کو منعقد ہوا جس مىں حضرت خلىفۃ المسىح الثانى، بانى تنظىم ’’مجلس خدام الاحمدىہ ’’و‘‘ اطفال الاحمدىہ‘‘ کى وفات پر قرار داز تعزىت منظور کى گئى۔ قرار داد کا متن درج ذىل ہے:
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِىْمِ ۔نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّىْ عَلىٰ رَسُوْلِہِ الْکَرِىْمِ
’’مجلس خدالاحمدىہ لاہور کا ىہ اجلاس اپنے نہاىت مشفق و محب آقا حضرت اقدس امىرالمومنىن خلىفۃ المسىح الثانى ؓکے وصال پر شدىد رنج و غم اور گہرے کرب کا اظہار کرتا ہے اور اللہ تعالىٰ کى مشىت پر ہم سب راضى ہىں اور ىہ عرض کرتے ہىں کہ سىدنا حضرت مصلح موعود ؓ کا نىک وجود آنحضرتﷺ اور حضرت مسىح موعودؑ کى بشارتوں کا مصداق تھا اور ہم نے حضور کى52 سالہ خلافت مىں ان تمام پىشگوئىوں کو پورے ہوتے دىکھا جو کہ ’’مصلح موعود‘‘ کے متعلق حضرت مسىح موعودؑ نے آپ کى پىدائش سے قبل فرمائى تھىں۔
ہم نے آپ کے وجود باجود مىں بےشمار معجزات دىکھے اور تائىدات خداوندى کا مشاہدہ کىا۔ آپ نے جماعت احمدىہ کى تنظىم کو جس طرىق سے مستحکم و مضبوط کىا اور اس کو صراط مستقىم پر چلاىا وہ رہتى دنىا تک راہنمائى کا موجب ہوتا رہے گا۔
سىدنا حضرت مصلح موعودؓ نے سارى عمر جماعت کے غم اور بوجھ کو اپنے کندھے پر اٹھاىا اور ہرفرد جماعت سے محبت،شفقت اور رحمت کا بے مثال سلوک فرماىا۔ اىسے عظىم الشان وجود سے محرومى کا صدمہ ناقابل برداشت ہے۔
اللہ تعالىٰ سے عاجزانہ دعا ہے کہ وہ صبر جمىل عطا فرمائے۔
اگرچہ ہم سب اس غم مىں برابر کے شرىک ہىں تاہم خاندان اقدس حضرت مسىح موعودؑ خصوصى تعزىت کے مستحق ہىں۔ پس ہم انتہائى خلوص اور درد مندى کے ساتھ حضرت خلىفۃ المسىح الثالث، حضرت سىدہ نواب مبارکہ بىگم صاحبہ، حضرت سىدہ امۃ الحفىظ بىگم صاحبہ، حضرت سىدہ ام متىن صاحبہ اور حضرت سىدہ مہر آپا صاحبہ نىز آپ کے جملہ صاحبزدگان و دختران اور تمام دىگر خاندان کے ساتھ تعزىت اور ہمدردى کا اظہار کرتے ہىں۔
بالآخر ہمارى دعا ہے کہ اللہ تعالىٰ حضور کے کام کو ہمىشہ زندہ رکھے اور ان کے درجات کو بلند سے بلند تر کرتا چلا جاوے اور تمام روحانى اور جسمانى اولاد کو آپ کے مبارک نقش قدم پر تا قىامت چلنے کى توفىق عطا فرماوے‘‘۔
ہم ہىں اراکىن مجلس خدام الاحمدىہ لاہور
21نومبر1965ء
حضرت خلىفۃ المسىح الثالث سے اظہار وفادارى اور تعزىت کى قرار داد
مجلس خدام الاحمدىہ لاہور نے اپنے اجلاس منعقدہ 21نومبر 1965ء مىں حضرت خلىفۃ المسىح الثالث سے اظہار وفادارى کے طور پر درج ذىل رىزولىوشن پاس کىا :
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِىْمِ۔ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّىْ عَلىٰ رَسُوْلِہِ الْکَرِىْمِ
مجلس خدام الاحمدىہ لاہور کا ىہ اجلاس حضرت سىدنا امىر المومنىن خلىفۃ المسىح الثالث سے جہاں حضرت خلىفۃ المسىح الثانى المصلح الموعودؓ کے وجود باوجود سے محرومى پر اپنے دلى رنج و غم اور گہرے کرب کا و ملال کا اظہار کرتا ہے وہاں قدرت ثانىہ کے مظہر ثالث کى عطا آپ کى ذات مىں پورى ہونے پر اللہ تعالىٰ کے حضور سجدات شکر بجا لاتا ہے اور حضرت مسىح موعودؑ کى پىشگوئى مندرجہ ’’الوصىت‘‘ کے پورا ہونے پر ىہ اقرار کرتے ہىں کہ ہمارے اىمان اس واقعہ سے پہلے سے بھى زىادہ مضبوط ہوئے ہىں۔ اور ہم آپ کو ىقىن دلاتے ہىں کہ آپ کى طرف سے جارى ہونے والے تمام احکام کى دل و جان سے تعمىل کرىں گے۔ اور جن مقاصد کے لئے حضرت خلىفۃ المسىح الثانىؓ نے مجلس خدام الاحمدىہ کو قائم فرماىا تھا ان کو پورا کرنے مىں ہمىشہ کوشاں رہىں گے۔ نىز خلافت احمدىہ کو قائم رکھنے کے لئے ہر قربانى کے لئے تىار رہىں گے ان شاء اللہ تعالىٰ‘‘۔
ہم ہىں اراکىن مجلس خدام الاحمدىہ، اطفال الاحمدىہ، لاہور
مؤرخہ21نومبر 1965ء
نوٹ اس قرارداد کے جواب مىں صاحبزادہ مىاں رفىع احمد صاحب، مکرم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکىل التبشىر اور مکرم و محترم صاحبزادہ مرزا وسىم احمد صاحب ناظر اعلىٰ قادىان کى جانب سے جوابات بھى مجلس کو وصول ہوئے تھے۔
مکرم محمد شفىق قىصر صاحب نائب صدر مجلس خدام الاحمدىہ مرکزىہ کى اچانک وفات پر مجلس کى تعزىتى قرار داد
مجلس خدام الاحمدىہ ضلع لاہو کى مجلس عاملہ کا ىہ اجلاس منعقدہ 28 مارچ 1979ء اپنے نائب صدر محترم محمد شفىق قىصر صاحب کى اچانک وفات پر گہرے رنج اور تاسف کا اظہار کرتا ہے۔ مرحوم سلسلہ کے بے نفس اور انتہائى مخلص کارکن تھے۔ نہاىت خلىق، ملنسار اور صاحب عزم تھے۔ تحرىک جدىد اور خدام الاحمدىہ کے جلىل القدر عہدوں پر فائز ہونے کا باوجود بے حد منکسرالمزاج واقع ہوئے تھے۔ انہوں نے بچپن مىں ہى اپنى زندگى خدا کے لئے وقف کردى تھى اور تادم آخر خدا تعالىٰ سے کئے ہوئے عہد پر بشاشت قلب کے ساتھ قائم رہے۔ اب بھى خدمت سلسلہ کے دوران انہوں نے اپنى جان جان آفرىن کے سپرد کى۔
خدا رحمت کند اىں عاشقان پاک طىنت را
محترم محمد شفىق قىصر صاحب سلسلہ کے فدائى اور خلافت کے عاشق اور شىدائى تھے۔ ان کا ہر وصف ان کى عام گفتگو سے بھى ہر لمحہ ظاہر ہوتا رہتا تھا۔
ہم قائدىن خدام الاحمدىہ لاہور شہر و ضلع اور اراکىن مجلس عاملہ ضلع لاہور اس حادثہ جانکاہ پر دلى ہمدردى اور گہرے رنج کے جذبات کے ساتھ حضور خلىفہ وقت اور محترم صدر صاحب مجلس خدام الاحمدىہ مرکزىہ کى خدمت مىں اظہار تعزىت کرتے ہىں۔ اسى طرح ہم ان کے ضعىف والدىن اور غمزدہ اہلىہ اور انکے بچوں کے غم مىں برابر کے شرىک ہىں۔ غم ان کا نہىں ہمارا بھى ہے۔ اللہ تعالىٰ ان کے درجات بلند کرے۔ خدا کا قرب ان کو حاصل ہو اور جنت مىں محمدﷺ کے قدموں مىں ان کى جگہ ہو اَللّٰھُمَّ آمىن۔ اور اللہ تعالىٰ ان کے جملہ لواحقىن کو صبر جمىل عطا فرمائے۔
ہم ہىں اراکىن عاملہ مجلس خدام الاحمدىہ ضلع لاہور
(ماہنامہ خالد اکتوبر1979ء)
محترم قاضى نذىر صاحب لائل پورى کى وفات پر قرار داد تعزىت
مجلس عاملہ خدام الاحمدىہ ضلع لاہور کا ىہ اجلاس جماعت کى نہاىت ہى قابل احترام شخصىت حضرت قاضى محمدنذىر صاحب لائل پورى کے افسوسنال سانحہ ارتحال پر دلى صدمہ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ آپ 17ستمبر 1980ء کى شام اىک لمبى بىمارى کے بعد راہى ملک بقا ہوئے اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔
محترم قاضى صاحب ہمارى جماعت کے جىد عالم، بہترىن مصنف، اعلىٰ درجہ کے محقق اور علوم دىنى مىں کامل دسترس رکھنے والے بزرگ تھے۔ فن مناظرہ مىں تو آپ کو ىد طولىٰ حاصل تھا اور مخالف کو لاجواب کئے بغىر دم نہ لىتے تھے۔ آپ پچاس کے قرىب کتابوں کے مصنف بھى تھے۔ بلاشبہ آپ کى وفات اىک بڑا نقصان ہے۔ اللہ تعالىٰ اپنے فضل سے اس کو پورا کرے۔ آمىن
ہم اراکىن مجلس عاملہ خدام الاحمدىہ ضلع لاہور اپنے اس عظىم بزرگ کى وفات پر دل گرفتہ ہىں اور ہم اپنى طرف سے اور لاہور شہر کے تمام خدام کى طرف سے محترم قاضى صاحب کے جملہ لواحقىن سے ہمدردى کے عمىق جذبات کے ساتھ اظہار تعزىت کرتے ہىں۔ اور دعا کرتے ہىں کہ اللہ تعالىٰ اپنے فضل سے اس خلا کو پورا کرے جو قاضى صاحب کے جانے سے پىدا ہوا ہے اور ان کى اہلىہ، انکے بچوں اور دىگر عزىزوں کو صبر جمىل عطا فرمائے اور ہمىشہ ان کا حامى و ناصر ہو آمىن۔
ہم ہىں اراکىن مجلس عاملہ خدام الاحمدىہ ضلع لاہور
قرار داد تعزىت
برموقع وفات مولانا عبد المالک صاحب
رىکارڈ سے جو متن ملا تھا اس کے مطابق۔۔۔ سلسلہ احمدىہ کے انتہائى مخلص، قدىمى خادم، جىد عالم اور مجاہد فى سبىل اللہ حضرت مولانا عبد المالک خان صاحب کے اچانک انتقال پر ملال پر مجلد عاملہ ضلع کى طرف سے غىر معمولى اجلاس مىں اىک قرار داد پاس کى گئى جس کى نقول حضور (خلىفہ وقت)، ڈاکٹر لطىف قرىشى صاحب، مکرم عبد الرب انور صاحب، نظارت اصلاح و ارشاد، بىگم صاحبہ حضرت مولانا صاحب، الفضل اور ماہنامہ خالد کو ارسال کى گئىں۔
(ضلعى رىکارڈ)
قرار داد تعزىت مولوى محمد صاحب امىر جماعت ہائے بنگلہ دىش
مجلس خدام الاحمدىہ ضلع لاہور محترم مولوى محمد صاحب امىر جماعت ہائے بنگلہ دىش کى وفات (5اکتوبر 1987ء) پر دلى غم اور تعزىت کا اظہار کرتى ہے اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَىۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔
آپ کى دىنى اور علمى خدمات اور سلسلہ کے ساتھ اخلاص و وفا کا تعلق آنے والى نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ آپ نے حضرت مسىح موعودؑ کى متعدد کتب کا بنگلہ زبان مىں ترجمہ بھى کىا، اسى طرح سے حضرت مصلح موعودؓ کى تفسىر کبىر کى متعدد سورتوں کا بھى بنگلہ زبان مىں ترجمہ کىا۔ آپ کى وفات اىک جماعتى صدمہ ہے۔ اللہ تعالىٰ کے حضور دعا ہے کہ وہ محترم مولانا صاحب کو جنت الفردوس مىں اعلىٰ سے اعلىٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کى اولاد کو صبر جمىل سے نوازے۔
ہم ہىں اراکىن مجلس خدام الاحمدىہ ضلع لاہور و قائدىن شہر و ضلع لاہور
قرار داد وفات بىگم سىدہ آصفہ صاحب حرم حضرت خلىفۃ المسىح الرابعؒ
قرار داد کا متن دستىاب نہ تھا لىکن شعبہ اعتماد کے رىکارڈ کے مطابق، مجلس عاملہ خدام الاحمدىہ ضلع لاہور کى طرف سے بىگم آصفہ صاحبہ حرم حضرت خلىفۃ المسىح الرابعؒ کى وفات پر فورى طور پر اىک قرار داد تعزىت پاس کرکے بذرىعہ فىکس حضرت خلىفۃ المسىح الرابع ؒ کى خدمت مىں لندن بھىجى گئى۔ مجالس ہائے خدام الاحمدىہ لاہور کى طرف سے بھى قرار دادىں پاس کى گئىں تھىں۔
قرار داد تعزىت بموقع وفات صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ناظر اعلىٰ و امىر مقامى ربوہ پاکستان
اس قرار داد کا متن بھى دستىاب نہىں ہوسکا لىکن رىکارڈ کے مطابق محترم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ناظر اعلىٰ و امىر مقامى ربوہ پاکستان کى وفات پر مجلس خدام الاحمدىہ ضلع لاہور کى طرف سے اىک قرار داد تعزىت خصوصى اجلاس مىں پاس کرکے مرکز ارسال کى گئى، جس کے جواب مىں محترم صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب (حضرت خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ) کى طرف سے جو جواب وصول ہوا تھا، اس کا متن درج ذىل ہے:
بخدمت مکرم محترم ممبران مجلس عاملہ مجلس خدام الاحمدىہ ضلع لاہور۔
اَلسَّلَامُ عَلَىْکُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ
حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کى وفات پر آپ کى طرف سے تعزىت پر مبنى خط وصول ہوا جَزَاکُمُ اللّٰہُ اَحْسَنَ الْجَزَآء۔ آ پ نے جس خلوص، محبت اور دلى جذبہ کے ساتھ حضرت مىاں صاحب کى وفات پر اظہار تعزىت فرماىا ہے اور ہمارے ساتھ شرىک غم ہوئے ہىں ىہ باہمى اخوت اور ہمدردى کى بہترىن مثال ہے۔ اللہ تعالىٰ آپ کو اس کى اعلىٰ سے اعلىٰ جزاء عطا فرمائے آمىن
خدا تعالىٰ خود ہم لواحقىن کے غم کو ہلکا کرے۔ ہمىں صبر جمىل عطا فرمائے اور حضرت مىاں صاحب کے وجود سے جو برکات وابستہ تھىں ان سے ہمىں محروم نہ کرے اور ہر آن محافظ و نگہبان ہو جائے آمىن۔
(منور علی شاہد (جرمنی))