• 14 مئی, 2025

ایڈیٹر کے نام خط

ایڈیٹر کے نام خط
الفضل علمی و عملی اصلاح کا ذریعہ

• مکرمہ نور النساء تحریر کرتی ہیں :
کچھ ماہ پہلے خدا نے محض اپنے فضل سے الفضل آن لائن پڑھنے کی توفیق دی ۔اور پھر کوئی دن نہیں گزرتا کہ یہ مبارک اخبار جو رحمتوں برکتوں کا ایک علمی خزانہ ہے نہ پڑھا ہو ۔ الحمد للّٰہ۔ اللہ کا احسان ہے کہ اس طرح اس کے فضلوں کے نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔اللہ تعالیٰ الفضل کو مزید کامیابی اور ترقیات سے نوازے آمین ۔میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ بیان کر سکوں کہ اس بابرکت اخبار کے مطالعہ سے خدا کس طرح میری علمی اور عملی اصلاح فرمارہا ہے۔ ہر مضمون ، عنوان بہترین اور ایمان میں اضافے کا باعث ہے ۔خاکسار اپنے بزرگ والدکو بھی الفضل کا پہلا صفحہ سناتی ہے۔ اور گھر والوں کو بھی پڑھ کر سنانے کی کوشش کرتی ہے ۔ اللہ پاک تمام معزز لکھنے والوں کی خدمت کا بہترین اجر دنیا و آخرت میں عطا فرمائے ۔ جزاکم اللّٰہ تعالیٰ احسن الجزاء۔

بے شک یہ سب عظیم خلافت کی برکات ہیں۔ دعا ہے کہ جلد حالات بہتر ہوں اور خدا تمام پابندیاں دور کرنے کے سامان کرے۔ جلد وہ دن لائے کہ جماعت کا غلبہ ہو ،امن اور سلامتی کی فضا قائم ہو ،پھر سے مرکز احمدیت کی رونقیں بحال ہوں کیونکہ بے شک ’’ربوہ ربوہ ای اے‘‘۔ پیارے محبوب آقا کی دعاؤں کے ہم وارث بنتے چلے جائیں ۔خدا تعالیٰ آسانیاں پیدا کرے اوردشمن کے شر سے ہم تمام احمدیوں کو محفوظ رکھے اور تمام اسیران راہ مولا کی جلد باعزت بریت کے سامان کرے۔ سب کو اپنے فضل سے اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین اللھم آمین۔ خدا کا بے حد فضل واحسان ہے کہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور الفضل کے مطالعہ سے خدا نے مجھ حقیر ناچیز کے علم میں وسعت عطا فرمائی ہے ۔علمی شعور میں اضافہ فرمایا ہے ۔

پچھلا پڑھیں

اختتامی اجلاس 126واں جلسہ سالانہ قادیان

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ