آنحضرتﷺ کی ہجرت مدینہ کے بعد مسلمانوں اور دیگر قبائل کے درمیان میثاق مدینہ طے پایا جس کی ایک شق یہ تھی کہ یہود بنی عوف مومنوں کے ساتھ مل کر ایک قوم ہوں گے۔ یہود کو اپنے دین پر اور مسلمانوں کو اپنے دین پر قائم رہنے کی آزادی ہے۔وہاں جو ظلم کرے اور گناہ کرے وہ اپنے نفس کو اور اپنے اہل بیت کو نقصان پہنچائے گا۔
(سیرت ابن ہشام جلد1 صفحہ503 کتابہ بین المہاجرین و الانصار و موادعۃ یہود)