یہ زندگی کو ضائع کرنا نہیں
حضرت مصلحِ موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
یاد رکھو وہ زند گی جو تم خدا کے لئے خرچ کرتے ہو، وہی تمہاری زندگی ہے۔ لیکن وہ زندگی، جو تم اپنے نفس کے لئے خرچ کرتے ہو، وہ ضائع چلی گئی۔ جو شخص خدا کے لئے اپنی زندگی قربان کرتا ہے، وہ چاہے کتنی ہی گمنامی کی زندگی بسر کرے، چاہے دنیا میں اسے کوئی شخص نہ جانتا ہو۔ آسمان پر خدا اسکو قدر کی نگاہ سے دیکھتا اور اسکو اپنے قرب میں عزت و احترام کی جگہ دیتا ہے۔ پس مت خیال کرو کہ دین کے لئے اپنی زندگی قربان کرنا۔ زندگی کو ضائع کرنا ہے۔ یہ زندگی کو ضائع کرنا نہیں بلکہ اسے ایک قیمتی اور ہمیشہ کیلئے قائم رہنے والی چیز بنانا ہے۔
(تحریک جدید ایک الہی تحریک جلد دوئم صفحہ322)
(مرسلہ: بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکا ٹو ن، کینیڈا)