• 29 اپریل, 2024

اختتام قاعدہ یسرناالقرآن و آغاز قرآن کریم

مکرم نعیم قیصر سلیمی ۔جرمنی سے یہ اعلان بھجواتے ہیں:
خاکسار کے بیٹے عزیزم حریم احمد سلیمی۔جرمنی نے محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ساڑھے تین سال کی عمر میں قاعدہ یسرناالقرآن مکمل کر لیا ہے۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذلک۔ بچے کو قاعدہ مکمل کروانے کی سعادت اس کی والدہ مکرمہ سعدیہ سلیمی کو حاصل ہوئی۔

قارئین الفضل سے عزیزم کے لیے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بیٹے کوقرآن مجید ناظرہ پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے اور اسکی پاکیزہ تعلیم پر عمل کرنے والا بنائے، آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 اپریل 2022

اگلا پڑھیں

آج کی دعا