• 1 نومبر, 2024

جماعت احمدیہ ٹوگو کی پہلی مسجد

2000ء میں نوچے شہر کے محلہ پوتا KPOTA میں مکرم بولاتیتو ادریس صاحب کی کوششوں سےجماعت احمدیہ ٹوگو کی پہلی مسجد کی تعمیرکے لئے ایک قطعہ زمین خریدا گیا۔ (مکرم بولاتیتو ادریس صاحب ٹوگو جماعت کے پہلے صدر ہیں اورجماعت کی ٹوگو میں رجسٹریشن 21 دسمبر 1999ء کو انہی کے نام پر ہوئی ہے۔) اس سے پہلے ادریس صاحب کے گھر کے ایک کمرے میں نمازوں کی ادائیگی کا انتظام تھا۔ مئی 2000ء میں مسجد کا سنگ بنیادرکھنے کے لئے مکرم حافظ احسان سکندر صاحب امیر بینن تشریف لائےجن کےہمراہ کنگ آف آلاڈا بینن اور چیف آگوکولی (Agokoli) بھی موجود تھے۔ اس مسجد کا نام ’’مسجد رحمان‘‘ رکھا گیا اور 2002ء میں اس کا باضابطہ افتتاح نمائندہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ مکرم جہانگیر عبدالغنی صاحب انچارج فرنچ ڈیسک لندن نے کیا۔ سنگ بنیاد کے وقت ٹوگو میں مرکزی مبلغ تعینات نہیں تھے۔ 2001ء میں مرکزی مبلغ مکرم عبد القدوس صاحب کا تقرر ٹوگو میں ہوااور انہوں نے مسجد رحمان کے افتتاح کا انتظام کرنے کی توفیق پائی۔2009ء تک نوچے میں ٹوگو کا جماعتی مرکزقائم رہا اس دوران تمام مرکزی پروگرامز اسی مسجد میں کئے جاتے رہے۔ 2006ء میں ٹوگو کا پہلاجلسہ سالانہ بھی اسی مسجد میں منعقد ہوا۔

مسجد رحمان کی عمارت کی خستہ حالی کے پیش نظرسن 2021ء میں مکرم عرفان احمد ظفر صاحب نیشنل پریذیڈنٹ و مبلغ انچارج ٹوگو کی ہدایت پر اس کی تعمیر نو کا فیصلہ کیا گیا۔ جون 2021ء میں کام کا آغاز ہوا اوراس وقت تک تعمیر کا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ صرف رنگ وروغن کاکام باقی ہے۔ ایک بڑا حال تعمیر کر کے مسجد دوسری منزل پر تعمیر کی گئی ہے۔ حال کو شامل کرنے سے اس مسجد میں حاضری کی گنجائش پہلے سے چارگنا ہو چکی ہے۔ الحمد للّٰہ علی ذالک

(حافظ منور احمد قمر۔ نمائندہ الفضل آن لائن ٹوگو)

پچھلا پڑھیں

انڈونیشیا کی مسجد محمود سانڈینگ

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی