• 26 اپریل, 2024

آسن زون Assin Zone، گھانا کا پہلا جلسہ سالانہ 2019ء

مورخہ 30 نومبر 2019 کوسنٹرل ریجن گھانا کے آسن زون کو اپنا پہلا جلسہ سالانہ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ یہ جلسہ آسن بریکو نامی قصبہ میں منعقد کیا گیا جو اس زون کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے۔ تاریخ احمدیت کے مطابق حضرت مولانا عبد الرحیم نیرؓ پہلے مبلغ احمدیت مارچ 1921ء میں اپنے تبلیغی دوروں کے سلسلہ میں اس قصبہ میں بھی تشریف لائے تھے۔ گزشتہ سال اس علاقہ میں موجود 25 جماعتوں کا انتظا می لحاظ سے علیحدہ زون بنایا گیا تھا۔پہلے زونل جلسہ کے انعقاد کے لیے محترم امیرو مبلغ انچارج گھانا سے منظوری لی گئی ۔ اور جلسہ کا Theme ’’اسلام احمدیت کی فتح اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ رکھا گیا۔

جلسہ کا آغاز نماز تہجد سے ہوا اور باقاعدہ افتتاح 10 دس بجے تلاوت قران کریم سےہوا اس کے بعد ۔ عربی قصیدہ یا عین فیض اللّٰہ والعرفانمع انگریزی ترجمہ پیش کیا گیا۔

جلسہ کی صدارت محترم الحاج عبدالوھاب عیسٰی نائب امیر دوم گھانا نے کی۔ جنہوں نے اپنی تقریر میں احباب جماعت کو توجہ دلائی کہ وہ اس سارے علاقہ میں احمدیت کی تعلیمات کا اچھا نمونہ پیش کریں تبلیغ پر زور دیں ، اپنےعملی نمونہ سے جماعت احمدیہ کے پیغام کو پھیلائیں ۔ نظامِ جماعت کی بھرپور اطاعت کریں، حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبات باقاعدہ سنیں اور پنچوقتہ نمازوں کی ادائیگی میں سستی نہ ہونے دیں نیز۔ اپنی اولاد کی اچھی تربیت کرکے انہیں احمدیت کے لئے مستقبل کا مفید وجود بنائیں۔
اس علاقہ کے زونل مبلغ حافظ عبدالناصربھٹی نے جلسہ کے عنوان پر تقریر کی اور سیدنا حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے اقتباسات کی روشنی میں آپ کے مقصدِ بعثت کو بیان کیا ۔

اس بابرکت تقریب میں مقامی زبان فینٹی میں حمدیہ اور نعتیہ منظومات بھی پڑھی گئیں ۔ جلسہ میں اس علاقے کے District chief executive نے بھی شرکت کی ۔یہ جلسہ ساڑھے تین بجے اختتام پزیر ہوا۔جس کا مجموعی دورانیہ چار گھنٹے سے زائد رہا۔

جلسہ کے اختتام پر حاضرین کو ظہرانہ پیش گیا۔جلسہ کی کل حاضری 500 سے زائد رہی۔
اللہ تعالی سے دعا کے وہ اس پہلے سالانہ زونل جلسہ کے مثبت ثمرات ظاہر فرمائے اور ہر لحاظ سے اسے بابرکت کرے۔ آمین

(رپورٹ احمد طاہر مرزا۔گھانا)

پچھلا پڑھیں

خطبہ جمعہ کا خلاصہ مورخہ 27 دسمبر 2019ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 دسمبر 2019