• 26 اپریل, 2024

جلسہ سالانہ کی آمد اور خدام کے اجتماعی وقارِعمل

وقارِعمل جماعتِ احمدیہ عالگیر کا طرہ امتیاز ہے۔ جماعتِ احمدیہ کا جلسہ سالانہ جنوری 2020 ءکے پہلے ہفتے میں ہو گا۔جس کے لئے جلسہ گاہ ’’باغِ احمد‘‘ میں تیاریوں کے حوالے سے بہت کام کی ضرورت ہے۔

خدا کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ گھانا اس کام میں پیش پیش ہے۔ایک پلان کے مطابق قریبی ZONES کے خدام کو باری باری بلا کر جلسہ گاہ کی تیاری کا کام جاری ہے۔اس میں جڑی بوٹیوں کا کاٹنا ،زمین کو ہموار کرنا،کار پارکنگ، رہائش گاہ اور کچن وغیرہ کی جگہوں کی صفائی کر کے انہیں استعمال کے قابل بنانا شا مل ہے۔24 نومبر 2019ء سے باقاعدگی سے خدام الاحمدیہ کی ایک بڑی تعداد روزانہ یہاں آکر وقارِ عمل میں حصہ لیتی ہے۔اس میں مندرجہ ذیل ZONES کے خدام نے کام کیا۔

Accra,Mangoase,Mankessim,Asikuma,Bedum,Kaso,Abura Zone
علاوہ ازیں ٹی آئی احمدیہ سیکنڈری اسکول ایسارچر کے طلباء نے بھی اس وقارِ عمل میں حصہ لیا۔وقارِ عمل کی نگرانی مہتمم وقارِ عملMr.Mustapha Kofi Amissah نے کی۔اس وقارِ عمل کا مقصد جلسہ سالانہ پر آنے والے قریباً 40 ہزار مہمانوں کے لئے سارے انتظامات کرنا ہیں۔اس وقارِ عمل میں 500 سے زائد خدام نے حصہ لیا ۔

(فہیم احمد خادم ۔ گھانا)

پچھلا پڑھیں

استنبول (قسطنطنیہ) کی سیر (قسط 3)

اگلا پڑھیں

مصروفیات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مورخہ 28 دسمبر 2019ء تا مورخہ 03 جنوری 2020ء