• 20 اپریل, 2024

دعا کی درخواست

٭…مکرم شیخ ظافر احمد۔سیرا لیون سے اعلان بھجواتے ہیں کہ:
مکرم نعیم احمد گوهر ریجنل مبلغ میامبا ریجن،سیرالیون کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے اور وہ حکومت کی جانب سے بنائے گئے کووڈ سینٹر میں زیر علاج ہیں۔ ان کی اہلیہ کا بھی کووڈ 19کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے اور کافی کمزوری ہے۔ ان کے بچوں کو بخار ہے اور پوری فیملی قرنطینہ میں ہے۔ احباب سے ان کی جلد اور مکمل شفا یابی کے لئے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالی ان کو اپنے فضل سے جلد صحت یاب فرمائے۔آمین۔

٭…مکرم سید عمار احمداعلان بھجواتے ہیں کہ:
محترم اسلم انصاری صاحب،کراچی پاکستان کورنا کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔احباب جماعت کی خدمت میں آپ کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست ہے۔

٭…مکرم عطاءالحئ حال مقیم ملائشیا اعلان بھجواتے ہیں کہ:
خاکسار کے والد ملک منیر احمد اعوان صاحب سابق کارکن صدر انجمن احمدیہ ربوہ کو دل کا عارضہ اور کرونا ہوا ہے تمام احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالی انہیں اپنے فضل سے جلد شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین۔

پچھلا پڑھیں

مکرم و محترم راجہ خورشید احمد منیر

اگلا پڑھیں

سانحہ ارتحال