• 25 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم محمداشرف کاہلوں یه افسوسناک اطلاع بھجواتے ہیں کہ:
خاکسار کے کزن محمد الیاس منور کاہلوں صاحب آنریری کارکن دفتر صدر عمومی ربوہ مورخہ 21جولائی 2021ء کو کینیڈا میں اپنے بیٹے مکرم انوار احمد کے ہاں بقضائے الہی وفات پا گئے ہیں۔ انا للّٰہ و انا الیہ راجعون۔

تدفین مقامی احمدیہ قبرستان میں ہوئی ہے۔ آپ شریف النفس،عبادت گزار،شب بیداراور حسنِ خلق رکھنے والے انسان تھے۔نافع الناس وجود تھے۔پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا،دو پوتے اور ایک پوتی چھوڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور رحمت کا سلوک فرمائے۔احباب کرام سے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کے لئےدعا کی درخواست ہے۔

پچھلا پڑھیں

دعا کی درخواست

اگلا پڑھیں

افراد جماعت دینی علوم میں مہارت حاصل کریں