• 20 اپریل, 2024

سانحہ ہائے ارتحال

• مکرم آصف محمود۔جرمنی سے یہ افسوس ناک اطلاع دیتے ہیں :
خاکسار کی چچا زاد بہن مکرمہ سلمیٰ شاہد اہلیہ خلیل شاہد صاحب 28 اگست 2021ء کو بعمر 74سال بقضائے الٰہی وفات پا گئیں ہیں۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ چوہدری محمد حسین صاحب (مرحوم) کی صاحبزادی، بھائ محمودؓ آف سرگودھا صحابی مسیح موعود علیہ السلام اور زینب بی بیؓ صحابیہ مسیح موعود علیہ السلام کی نواسی تھیں۔ نہایت اعلیٰ صفات کی حامل،دیندار اور خدمت دین کرنے والی نافع الناس وجود تھیں۔ بہت لمبا عرصہ بطور صدر لجنہ خدمت کی توفیق پائی۔ مہمان نوازی اور خوش مزاجی ان کی شخصیت کا خاصہ تھی۔مرحومہ موصیہ تھیں اوائل عمری میں نظام وصیت سے منسلک ہونے کی سعادت پائی۔ تدفین بہشتی مقبرہ میں ہوئی ہے۔مرحومہ نے پسماندگان میں میاں، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا سوگوار چھوڑے ہیں۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ خدا تعالٰی ان کا سفر آخرت آسان فرمائے، مغفرت کا سلوک فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

ادارہ الفضل تمام سوگوار ان سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔

• مکرم ڈاکٹر نصیر احمد۔یوکے سے یہ افسوس ناک اطلاع بھجواتے ہیں کہ :
مکرم مبارک احمد تنویر۔ ملائشیا 29 اگست2021ء کو بقضائے الہی وفات پا گئے ہیں۔ انا لله وانا الیہ راجعون۔ آپ عرصہ دراز سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ ڈاکٹرز نے اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا، وہ ابتدائی چیک اپ اور سرجری کی تیاری میں ہسپتال داخل تھے کہ ان کا کووڈ-19 پازیٹو آ گیا جس سے آپ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے الله کو پیارے ہو گئے۔

آپ انتہائی دھیمے مزاج کے حامل، شریف النفس، غیرت دیں کا جذبہ رکھنے والے، جماعتی خدمات میں اعلی، خلافت کے مقرر کردہ عہدیداران کی تکریم و اطاعت میں اعلیٰ، صوم و صلاة کے پابند، نیک اور خوش الحان قاری تھے۔ آپ کے بچے بہت چھوٹےہیں۔ احباب جماعت عالمگیر سے دعا کی درخواست ہےکہ اللہ تعالی خود کفیل اور کافی ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔ آپ کی نیکیاں اور دعائیں اولاد میں جاری رہیں لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

ادارہ الفضل تمام سوگوار ان سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔

پچھلا پڑھیں

اعلان نکاح

اگلا پڑھیں

گالی دینا جاہلیت کی عادت ہے