• 26 اپریل, 2024

جلسہ سىرت النبى ﷺ

گىا ناؔ مىں مختلف مذاہب کے مذہبى تہوار کو مناىا جاتا ہے۔ جن مىں ىوم النبىؐ (مىلاد النبىؐ) بھى اىک اىسا دن ہے جب پورے ملک مىں تعطىل دى جاتى ہے۔ اگرچہ جماعت احمدىہ ىوم النبىؐ ىا مىلاد النبىؐ نہىں مناتى مگر اس تعطىل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گىاناؔ جماعت نے ملکى سطح پر 19 اکتوبر 2021ء کو جلسہ سىرة النبىؐ منعقد کرنے کا پروگرام بناىا جو محض اللہ تعالىٰ کے فضل و کر م سے کامىاب رہا۔

اس پروگرام کى مختلف ذرائع سے تشہىر کى گئى۔ جن مىں سوشل مىڈىا کے علاوہ نىشنل مىڈىا سے بھى رابطہ کىا گىا۔ اور اللہ تعالىٰ کے فضل و کرم سے نىشنل ٹى وى NCN نے اپنے صبح کے لائىو پروگرام مىں شرکت کى دعوت دى۔ جہاں جلسہ سىرة النبىؐ کے بارے لوگوں کو بتاىا گىا اور دعوتِ عام دى گئى۔

جلسہ پر آنحضورﷺ کى سىرتِ طىبہ کے مختلف پہلوں پر تقارىر کى گئى اور آپ ﷺ کے خوبصورت چہرے کو دنىا کے سامنے آشکار کرنےکى کوشش کى گئى۔ان مىں آنحضور ﷺ کے عورتوں کے ساتھ حسنِ سلوک، آنحضورﷺ بطور رحمة للعالمىن، آنحضورﷺ نسلى تعصب ختم کرنے والے اور آنحضورٴﷺ کا مقام غىر مسلمانوں اور حضرت مسىح موعودؑ کى نظر مىں، جىسے موضوعات شامل تھے۔

اس جلسہ مىں شرکت کے لئے مختلف شہروں سے احمدى ،غىر احمدى مسلمان اور غىر مسلم افراد شامل ہوئے۔ جس کى کل تعدا د 80افراد بنتى ہے۔ ہمارے مہمانِ خصوصى مىں دو پولىس اہلکار، NCN ٹى وى کے ہوسٹ کے علاوہ رىٹائرڈ پولىس کمانڈر اوئن ٹراٹز Owen Trotz جو اس وقت پورے ملک کے سپىشل پولىس کانسٹبلرى کے انچارج ہىں شامل ہوئے۔جلسہ کے آخر پر موصوف نے اىک مختصر تقرىر بھى کى جس مىں انہوں نے ذکر کىا کہ وہ جماعت احمدىہ کے کاموں کو سراہتے ہىں اور ان کى جماعت کے ساتھ دوستى کافى پرانى ہے۔ اسى طرح کہا کہ انہوں نےآنحضورﷺ کى سىرت کے بارے بہت کچھ سىکھا۔

جلسہ کے اختتام پر تمام احباب کے لئے ظہرانہ کا انتظام کىا گىا تھا۔ جس کے بعد نمازِ ظہر و عصر جمع کرکے پڑھائى گئى۔ دعا کى درخواست ہے کہ اللہ تعالىٰ جلسہ سىرة النبىﷺ کے دور رس نتائج پىدا فرمائے اور ہم لوگوں کے دلوں مىں آنحضورﷺ کى حقىقى اور سچى محبت پىدا کرنے والے ہوں۔ آمىن اللھم آمىن

(مقصود احمد منصور مبلغ انچارج گىاناؔ و نمائندہ الفضل آن لائن)

پچھلا پڑھیں

من ہائم میں مجلس انصاراللہ جرمنی کے 2 روزہ سالانہ اجتماع کا انعقاد

اگلا پڑھیں

بدلے لینے کا کا سوال نہیں اٹھایا