• 19 اپریل, 2024

جاپانی نیشنلٹی کے بعد نام میں تبدیلی

مکرم انیس رئیس مبلغ جاپان لکھتے ہیں:
جاپانی قومیت اختیار کرنے کے بعد خاکسار کا نام انیس احمد ندیم کی بجائے انیس رئیس ہوگیا ہے۔

سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ نے خاکسار کا نام رئیس احمد تجویز فرمایا تھا لیکن نام کاخط تاخیر سے ملنے کی وجہ سے رئیس احمد نام نہ رکھا جا سکا۔ جاپانی نیشنلٹی کے حصول کے وقت یہ تفصیل حضور انور ایدہ اللہ تعالی کی خدمت میں پیش کی گئی اورسیدنا حضور انور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی منظوری سے ’’انیس رئیس‘‘ نام اختیار کیا گیا ہے۔ آئندہ سے مجھے اس ’’انیس رئیس‘‘ سے پکارا اور لکھا جائے۔جزاکم اللہ خیرا

احباب کی خدمت میں دعاؤں کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نام میں تبدیلی ہر لحاظ سے مبارک فرمائے اور جاپان میں اشاعتِ اسلام کی راہیں آسان تر ہوتی چلی جائیں۔ آمین

پچھلا پڑھیں

خلاصہ اختتامی خطاب برموقع جلسہ سالانہ جرمنی مؤرخہ 9؍ اکتوبر 2021ء

اگلا پڑھیں

چھوٹی مگر سبق آموز بات