• 26 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

• مکرم زبیرخلیل خان۔ صدر جماعت بینزہایمْ جرمنی یہ افسوس ناک اطلاع دیتے ہیں :
مورخہ 21ستمبر 2021ء کو ہماری جماعت کے ایک مخلص دوست مکرم محمد احمد صاحب جماعت Bensheim ہارٹ اٹیک ہونے کے باعث بقضائے الہیٰ وفات پا گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ وفات کے وقت انکی عمر ساٹھ برس تھی۔ آپ محترمہ مبارکہ شاہین صاحبہ کے بڑے بھائی تھے۔ آپ کی نماز جنازہ مورخہ 23ستمبر 2021 ءکو مسجد بشیر بینزہائیم میں ادا کی گئی ۔مربی سلسلہ مرتضیٰ منان صاحب نے نماز جنازہ پڑھائی اور مورخہ 24ستمبر 2021ء کو مربی سلسلہ مکرم محمدالیاس منیر نے فرینکفرٹ کے قبرستان میں نماز جنازادا کی اور تدفین عمل میں لائی گئی ۔جنازے میں کثیر تعداد میں احباب و خواتین شامل ہوئے۔ محمد احمد صاحب (مرحوم) شیخ ممتاز رسول صاحب (مرحوم) کے بیٹے تھے۔ آپ 1986ء میں جرمنی تشریف لائے تھے۔ ایک طویل عرصے سے مختلف عوارض کا شکار تھے ،لیکن اسکے باوجود بہت محنت اور ہمت سے زندگی گزاری۔ اللہ اور رسول کریم ؐسےبے پناہ محبت کرنے والے اور خلافت سے بے پناہ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والے تھے۔اپنی والدہ محترمہ کی بھی لمبا عرصہ خدمت کی۔ اہلیہ اور بچیوں کابے پناہ خیال رکھنے والے اور محبت کرنے والے انسان تھے۔ ہر دل عزیز شخصیت ہونے کے باعث اپنے علاقے میں کافی معروف تھے۔ آپ نے بطور صدر جماعت ببرا اور صدر جماعت بینزہائم خدمت کی توفیق پائی ۔ اسی طرح جب مسجد بشیر بینزہائم کا سنگ بنیاد رکھا گیا تو بحیثیت زعیم مجلس انصار اللہ بینزہائم مسجد کے سنگ بنیاد کی تقریب میں اینٹ بھی رکھنے کی سعادت پائی تھی ۔ مرحوم نے پسماندگان میں والدہ اور اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور بارہ بہن بھائی سوگوار چھوڑے ہیں ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرماتے ہوئے،انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے، درجات بلند فرماتا چلا جائے۔ ضعیف والدہ، اہلیہ، بیٹیوں اور سب لواحقین کو صبر جمیل عطا فر مائے۔آمین

پچھلا پڑھیں

خلاصہ اختتامی خطاب برموقع جلسہ سالانہ جرمنی مؤرخہ 9؍ اکتوبر 2021ء

اگلا پڑھیں

چھوٹی مگر سبق آموز بات