• 2 مئی, 2024

اعلانِ ولادت

• مکرم طاہر احمد ظفر جماعت Wittlich۔جرمنی اعلان کرواتے ہیں:
اللہ تعالی نے اپنے فضل سے عزیزم اعجاز مبشر احمد ظفر بلوچ (وقف نو) اور بہو عزیزہ طیبہ ظفر بلوچ کو مورخہ 29اپریل2021ء کو پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ نومولود کا نام آیان احمد ظفر تجویز ہوا ہے۔ اور یہ وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ الحمدللہ

نومولود مکرم مجیداللہ خان بلوچ کا نواسہ اور خاکسار کا پوتا ہے۔ قارئین الفضل کی خدمت میں دعا کی درخواست ہےکہ اللہ تعالی ٰاسے باعمر، صالح، خادم دین، خلیفہ ٔوقت کی اطاعت کرنےوالا، نافع الناس وجود اور والدین کے لیے قرۃالعین بنائے۔ آمین۔

• مکرم محمد ریحان مربی سلسلہ اعلان بھجواتے ہیں کہ :
اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے مورخہ 02ستمبر 2021ء کو خاکسار کو دوسرے بیٹے عزیزم حسّان احمد فراز سے نوازا ہے۔ عزیزم وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہیں۔ نومولود،مکرم محمد رفیق کا پوتا اور مکرم محمد حسین مرحوم آف کوٹلی کا نواسہ ہے۔ قارئین کرام سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالی نومولود کو نیک، خادم دین اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

خلاصہ اختتامی خطاب برموقع جلسہ سالانہ جرمنی مؤرخہ 9؍ اکتوبر 2021ء

اگلا پڑھیں

چھوٹی مگر سبق آموز بات