• 17 مئی, 2024

اُمُّ الکتاب

اُمُّ الکتاب
(کلام حضرت مسیح موعودؑ)

اے دوستو جو پڑھتے ہو اُمّ الکتاب کو
اب دیکھو میری آنکھوں سے اس آفتاب کو

سوچو دعا فاتحہ کو پڑھ کے بار بار
کرتی ہے یہ تمام حقیقت کو آشکار

دیکھو خدا نے تم کو بتائی دعا یہی
اس کے حبیب نے بھی پڑھائی دعا یہی

پڑھتے ہو پنج وقت اسی کو نماز میں
جاتے ہو اس کی رہ سے در بے نیاز میں

اس کی قسم کہ جس نے یہ سورت اُتاری ہے
اس پاک دل پہ جس کی وہ صورت پیاری ہے

یہ میرے رب سے میرے لئے اک گواہ ہے
یہ میرے صدقِ دعویٰ پہ مہر الٰہ ہے

میرے مسیح ہونے پہ یہ اِک دلیل ہے
میرے لئے یہ شاہد رب جلیل ہے

پھر میرے بعد اوروں کی ہے انتظار کیا
توبہ کرو کہ جینے کا ہے اعتبار کیا

(اعجاز المسیح ٹائیٹل پیج صفحہ2 مطبوعہ 20فروری 1901ء)

پچھلا پڑھیں

رمضان کے دوسرے عشرہ مغفرت اور اس میں بخشش طلب کرنے کی مناسبت سے حضرت مسیحِ موعودؑ کی دعائیں

اگلا پڑھیں

فقہی کارنر