• 5 مئی, 2024

نادار بچوں اور معذور افراد کے سنٹر کا وزٹ

’’خدمت خلق‘‘ جماعت احمدیہ کا طرہ امتیاز ہے، اسی خدمت کے جذبہ اور ’’محبت سب کے لیے، نفرت کسی سے نہیں‘‘ کے نعرہ کے ساتھ جہاں دنیا بھر میں جماعت احمدیہ شب وروز خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہے جماعت احمدیہ گابون (Gabon) کو بھی اس خدمت میں حصہ ڈالنے کی توفیق ملی۔

اس سلسلہ میں خاکسارنے دیگردو نیشنل عاملہ ممبران کے ساتھ مورخہ 6فروری 2022ء کو نادار بچوں کے سنٹر

Centre d’accueille pour Enfants en difficultés sociales d’Angondjé

کا وزٹ کیا۔بچے صفائی وغیرہ کے کام میں مصروف تھے اس لئے صرف چند بچوں سے ملاقات ہو سکی۔ بچوں کے لئے کیک اور جوس وغیرہ کے تحائف ڈائریکٹر سنٹر کو دئیے جس نے یقین دہانی کروائی کہ کل تدریسی وقفہ کے دوران بچوں کو دے دیئے جائیں۔ اس سنٹر میں کل 68 بچے ہیں۔ قبل ازیں بھی جماعت اس سنٹر میں کئی بار مدد کرچکی ہے۔ 2019ء میں ہیومنیٹی فرسٹ کینیڈا کے زیر انتظام اس سنٹر کے تدریسی حال کی مرمت اور پینٹ وغیرہ کا کام کروایا گیا۔ 20کرسیاں اور دو بڑے تدریسی ٹیبل اور تین پنکھے دیئے گئے۔ بعدہٗ عید کے موقع پر اوردیگر مواقع پر اور بالخصوص Covid-19 کے دوران بھی اس سنٹر میں راشن دیا گیا۔

اسی روز بچوں کے سنٹر کے وزٹ کے بعد پہلی مرتبہ Libreville شہر کے محلہ Nkembo میں معذور افراد کے سنٹر کاوزٹ کیا جس میں 23 معذور افراد اپنی فیمیلیز کے ساتھ رہتے ہیں اور مانگ کریا معمولی نوعیت کی چیزیں بیچ کر اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔اس سنٹر کے صدر اورسوشل ہیلپ کے سیکرٹری سے ملاقات کی ،جماعت کا تعارف کروایا اور پھل اور جوس بطور تحفہ پیش کیے اور آئندہ بھی ان کی مدد کی یقین دہانی کروائی۔دونوں سنٹر زکی طرف سے جماعت احمدیہ گابون کی اس خدمت کو سراہا گیا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان خدمات کو قبول کرتے ہوئے انکے مثبت ثمرات عطا فرمائے۔ آمین

(ضیاء الرحمن طیب۔ صدر جماعت گابون)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعۃ المبارک مؤرخہ 18؍فروری 2022ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ