• 17 مئی, 2024

جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں جلسہ یوم مسیح موعودؑ

مورخہ 23؍مارچ بروز بدھ جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں یومِ مسیح موعود علیہ السلام منایا گیا۔ اس حوالے سے مجلس ارشاد کے زیرِ اہتمام ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء اور اساتذہ جامعہ نے بھرپورشرکت کی۔

اس جلسہ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہواجو عزیزم حافظ عبدالصمد نے کی۔ اس کے بعدتنزانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم عزیزم طاہر رمضان مرونڈا نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اردو منظوم کلام پیش کیا۔ جلسہ میں تین تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر انگریزی میں درجہ شاہد کے طالب علم عزیزم حافظ آیۃ الرحمان عبداللہ نے

‘‘The World in contrast; before and after the advent of Hazrat Masih Maud (as)’’

کے موضوع پر کی۔ دوسری تقریر اردو میں جامعہ کے استاد مکرم محمد اظہر منگلا صاحب نے ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مہمان نوازی‘‘ کے موضوع پر کی۔ تیسری تقریر عربی میں مکرم فہد الغزو صاحب نے ’’حب المسیح الموعود علیہ السلام للّٰہ عز وجل‘‘ کے موضوع پرکی۔ تقاریر کے دوران عزیزم بلال خالد اور بشیرالدین جعفر نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا ایک عربی قصیدہ اورعزیزم حافظ عثمان ییبوہ کے ساتھ ایک طلباء کی ٹیم نے ایک ترانہ بھی پیش کیا۔

جلسہ کے آخر پر مکرم محمد نصیر اللہ صاحب نے بطور صدر مجلس طلباء کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پاکیزہ سیرت کے کچھ پہلو بیان کئے۔ دعا کے ساتھ اس بابرکت جلسے کا اختتام ہوا۔ الحمدللّٰہ

(رپورٹ: مرزا خلیل احمد بیگ۔ وائس پرنسپل جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا)

پچھلا پڑھیں

رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ آگ سے نجات اور اس سے متعلق قرآنی دعائیں

اگلا پڑھیں

آج کی دعا