• 5 مئی, 2024

سانحہ ارتحال

  • مکرمہ فائقہ بُشری یہ افسوس ناک اطلاع بھجواتی ہیں:

خاكسار كى والدہ مکرمہ امتہ المتین بنت مکرم چوہدری شریف احمد (آف کھاریاں) مؤرخہ 15 دسمبر 2021ء بقضائے الٰہی اپنے خالق حقیقی کے حضور حاضر ہو گئیں۔ انا للّٰه و انا اليہ راجعون۔

مرحومہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں اور ایک نیک نافع الناس وجود تھیں۔

پیارے حضور انور کی خدمت میں اور قارئین الفضل آن لائن سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ امی جان سے رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطافرمائے۔ مرحومہ نے پسماندگان میں تین بیٹیاں یادگار چھوڑی ہیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنے اپنے گھروں میں آباد ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں صبر جمیل عطا فرمائے اور والدہ صاحبہ کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

ادارہ الفضل کی جانب سے تعزیت قبول کریں ۔

پچھلا پڑھیں

اختتامی اجلاس 126واں جلسہ سالانہ قادیان

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ