• 28 اپریل, 2024

اطلاعات اعلانات

تکمیل قرآن کریم دور اوّل

مکرمہ طیبہ منصور چیمہ۔لندن لکھتی ہیں۔
خاکسار کے نواسے عزیزم عرشمان وقاص خان ابن وقاص خان داؤدنے بعمر ساڑھے آٹھ سال قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کر لیا ہے۔ الحمدللہ۔ بچے کو قرآن کریم پڑھانے کی سعادت اس کی والدہ محمودہ وقاص خان کے حصہ میں آئی عزیزم عرشمان مکرم منصور احمد چیمہ لندن کا نواسہ اور داؤد خان آف ناروے کا پوتا ہے۔قارئین روزنامہ الفضل لندن آن لائن کی خدمت میں بچے کے نیک اور صالح ہونے اور قرآن کریم کی تعلیمات کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کے لئے دعا کی خاص درخواست ہے۔

نوٹ: ادارہ کی طرف سے مبارکباد قبول کریں۔ اللہ تعالیٰ عزیزم کو قرآن کریم کا علم، عرفان اور معرفت عطا فرمائے۔آمین

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 26 ۔اپریل2020ء

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر11، 27۔اپریل 2020ء